• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

’’مجھ پر میری بیوی طلاق ہو اگر میں آپ کے روپے کے بارے میں پوچھوں‘‘ کہنے کاحکم

استفتاء

میں نے اپنے بھائی سے کہا کہ’’مجھ پر میری بیوی طلاق ہو اگر میں آپ کے روپے(آپ کے کام کی آمدنی) کے بارے میں پوچھوں یا اس کے بارے میں کوئی بات کروں‘‘ یہ معاملہ غصے کے دوران پیش آیا،گھر میں ایک ساتھ رہتے ہیں،میری شادی ہوئی ہے باقیوں کی نہیں ہوئی،اب بھائی معافی مانگنا چاہتا ہے،میں نے جو طلاق کا ذکر کیا ہے اس سے واپسی کا طریقہ کیا ہے؟۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں جب آپ اپنے مذکورہ بھائی سے اس کے روپوں کے بارے میں پوچھیں گے تو اس  سے ایک رجعی طلاق  واقع ہوجائے گی جس کے بعد عدت کے اندر آپ کو  اپنی بیوی سےرجوع کرنے کا اختیار ہوگا، اگر عدت کےاندر رجوع کرلیا تو نکاح قائم رہے گا اور اگر عدت کے اندر رجوع نہ کیا تو عدت کے بعد نکاح ختم ہوجائے گا جس کے بعد اکٹھے رہنے کے لیے  میاں بیوی کو باہمی رضامندی سے دوبارہ نکاح کرنا ہوگا ۔

نوٹ:رجوع کرنے یا دوبارہ نکاح کرنے  کے بعد شوہر کےپاس دو طلاقوں کا حق باقی رہ جائے گا ،نیز ایک مرتبہ   طلاق واقع ہونے کے بعد یہ شرط ختم ہوجائے گی اور دوبارہ روپوں کا پوچھنے کی وجہ سے مزید طلاق واقع نہ ہوگی۔

فتاوی عالمگیری(1/420) میں ہے:

وإذا أضافه إلى الشرط ‌وقع ‌عقيب ‌الشرط اتفاقا مثل أن يقول لامرأته: إن دخلت الدار فأنت طالق

الجوہرۃ النیرۃ(2/50) میں ہے:

‌وإذا ‌طلق ‌الرجل ‌امرأته تطليقة رجعية أو تطليقتين فله أن يراجعها في عدتها رضيت بذلك أو لم ترض

شامی(3/352) میں ہے:

(‌وفيها) ‌كلها (‌تنحل) أي تبطل (اليمين) ببطلان التعليق (إذا وجد الشرط مرة إلا في كلما فإنه ينحل بعد الثلاث) لاقتضائها عموم الأفعال

(قوله أي تبطل اليمين) أي تنتهي وتتم، وإذا تمت حنث فلا يتصور الحنث ثانيا إلا بيمين أخرى لأنها غير مقتضية للعموم والتكرار لغة نهر (قوله ببطلان التعليق) فيه أن اليمين هنا هي التعليق

بدائع الصنائع میں (2/291)ہے:

"أما الطلاق الرجعي فالحكم الأصلي له هو نقصان العدد، فأما زوال الملك، وحل الوطء فليس بحكم أصلي له لازم حتى لا يثبت للحال، وإنما يثبت في الثاني بعد انقضاء العدة، فإن طلقها ولم يراجعها بل تركها حتى انقضت عدتها بانت، وهذا عندنا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم               

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved