- فتوی نمبر: 28-298
- تاریخ: 19 اگست 2022
- عنوانات: مالی معاملات > خرید و فروخت
استفتاء
***میں ایک کاسمیٹک کا اسٹور ہےجہاں کاسمیٹک سے متعلق سامان کی ہول سیل اور ریٹیل خرید و فروخت کی جاتی ہے۔
بعض اوقات یہ صورت پیش آتی ہے کہ کسی مال کا آرڈر دےدیا ہے پھر معلوم ہواکہ یہ مال گودام میں کثیر مقدار میں موجود ہے تو پہلے اس کو ختم کرنے کو ترجیح دی جاتی ہےاس لیے نیا آرڈر کینسل کر دیا جاتا ہے ۔اور بعض اوقات جس آئٹم کاا ٓرڈر دیا ہےاس کی ڈیمانڈ بہت کم ہوجاتی ہے تو اس لیے بھی آرڈر کینسل کردیا جاتا ہے،T.S کے یہاں آرڈر کی کینسلیشن کا عمل کبھی کبھار ہی ہوتا ہے، اور آرڈر کینسل کرانے پر T.S کو کسی بھی قسم کا جرمانہ ادا کرنا نہیں پڑتا۔
۱۔ آرڈر کینسل کرنے کا شرعاکیا حکم ہے ؟
۲۔آرڈر کینسل کرنے کی صورت میں جرمانہ کرنا کیسا ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
۱۔۲۔مذکورہ صورت میں T.S کےکسی مال کا آرڈر دینے کی حیثیت وعدہ کی ہے جسے پورا کرنا ضروری ہے تاہم باہمی رضامندی سے اسے کینسل کرنا بھی جائز ہے نیز جس کو آرڈر دیا ہےاسے اگر آرڈر کینسل کرنے کی صورت میں کچھ نقصان اٹھانا پڑے تو وہ اس نقصان کا مطالبہ کرسکتاہے۔
فی فقہ البیوع(۱/۸۹)
فالذی یتخلص فی القرآن والسنۃ أن الوعد إذا کان جازما یجب الوفا ء بہ دیانۃ ویأثم الانسان بالاخلاف فیہ ألا اذا کان بعذر مقبول۔
الفقہ المیسر(۱۴/۱۰)
الوعد بالبیع:الوعد معناہ:الالتزام للغیربمالایلزم ابتداء۔
الفقہ البیوع(۲/۱۱۳۸)
الوعد أو المواعدۃبالبیع لیس بیعا،ولایترتب علیہ آثار البیع من نقل ملکیۃ المبیع ولا وجوب الثمن:واذا وقع الوعد أو المواعدۃ علی شراء شیئ أو بیعہ بصیغۃ جازمۃ وجب علی الواعد دیانۃ أن یفی بہ،ویعقد البیع حسب وعدہ،لکنہ لا یجبر علی ذلک قضاء إلا فی حالات الآتیہ:(الف) أن یقع الموعودلہ فی کفلۃ تختص بالعقد الموعودبہ اعتمادا علی وعد الواعد،وکان للموعود لہ حرج بین فی إخلاف الوعد،واتفق الفریقان عندالوعد أن ھذا الوعدیلزم الوعد قضاء،ولم یکن للواعد عذر مقبول فی الاخلاف،ویمکن تخریج اتفاقیات التورید علی ھذا الاساس۔
عقود التورید والمناقصۃ :(بحوث فی قضایا فقھیۃ المعاصرۃ:۲/۱۹۷)
ان اثر الزام ھذہ المواعدۃ أن یجبر کل واحد من الطرفین علی انجاز وعدہ من قبل الحاکم،وان امنتنع احد منھا عن الوفاء بوعدہ بدون عذر وتضرر بہ الآخر ضرر فعلیا فان المتلخلف یعوضہ عن الضرر الفعلی الحقیقی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved