- فتوی نمبر: 28-267
- تاریخ: 24 جنوری 2023
- عنوانات: مالی معاملات
استفتاء
ایک کمپنی ہے جس کا نام IQ(Intrepid Quests) ہے ،اور اسکی ویب سائٹ کا نام سرمایہ کاری ڈاٹ کام ہے،یہ ادارہ مختلف کاروباوں میں سرمایہ کاری کرتا ہے،کیا اس کے ساتھ سرمایہ کاری کرنا جائز ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ کمپنی میں انویسٹمنٹ(سرمایہ کاری) کرنا جائز نہیں ہے۔اس لیے کہ اس کمپنی میں سرمایہ کار کو اس کی راس پر فکس نفع دیا جاتا ہے اور وہ بھی کبھی 4 اور کبھی 5 فیصد میں بدلتا رہتا ہے جبکہ شرعی لحاظ سے سرمایہ کاری کے لیے ضروری ہے کہ سرمایہ کار کو ، کاروبار میں ہونے والے نفع کا (نہ کہ راس کا) فیصدی حصہ دیا جائے اور اس میں رد وبدل نہ کی جائے، نیز اس کمپنی میں کسی بھی صورت میں سرمایہ کار کو نقصان کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جاتا حالانکہ جس صورت میں کمپنی(مضارب) کی کوتاہی کے بغیر نقصان ہو تو شرعی لحاظ سے اس صورت میں نقصان کا ذمہ دار سرمایہ دار ہوتا ہے نیز اس میں سرمایہ کار کے سرمائے کے محفوظ رہنے کی گارنٹی ہے جبکہ شرعی انویسٹمنٹ میں سرمائے کے محفوظ رہنے کی گارنٹی نہیں ہوتی۔
التنویر مع الدر (12/358)میں ہے:
(وشرطها ….وکون الربح بينهما شائعا ) فلو عين قدرا فسدت (وكون نصىب كل منهما معلوما ) عند العقد. ومن شروطها كون نصيب المضارب من الربح حتى لو شرط له من راس المال او منه و من الربح فسدت
التنویر مع الدر (8/514) میں ہے:
وما هلك من مال المضاربة يصرف الى الربح) لانه تبع (فان زاد الهالك على الربح لم يضمن ) ولو فاسدة من عمله لانه امين
حاشیہ ابن عابدین میں ہے:
قوله (من عمله ) يعنى المسلط عليه عند التجار واما التعدي فيظهر انه يضمن . سائحانی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved