- فتوی نمبر: 28-52
- تاریخ: 11 فروری 2023
- عنوانات: مالی معاملات > کمپنی و بینک
استفتاء
فیری (fiery) ایک آن لائن کمائی کی ایپلی کیشن ہے جس میں سب سے پہلے اکاؤنٹ بناکر رجسٹر ڈہونا پڑتا ہے اس کے بعد اس میں 1000روپے جمع کروانے پڑتے ہیں ،رجسٹرڈ ہونے کے بعد اکاؤنٹ ہولڈر کو 650روپے انعام بھی ملتا ہے،اس میں کمائی کا طریقہ یہ ہے کہ: اس ایپلی کیشن میں یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کچھ فٹبال میچ کھیلے جا رہے ہیں جس میں اکاؤنٹ ہولڈر کسی ایک ٹیم کی جیت پر شرط لگاتا ہے اگر وہ ٹیم جیتتی ہے تو شرط لگانے والے کو اضافی روپے ملتے ہیں اور اگر ہارتی ہے تو اس کے روپے ضائع ہوجاتے ہیں ۔اسی طرح اس ایپلی کیشن میں ٹیم بناکر بھی کمائی کی جاتی ہے یعنی اکاؤنٹ ہولڈر کے لنک سے جو آدمی اس ایپلی کیشن میں آتا ہے اس کی وجہ سے اکاؤنٹ ہولڈر کو ڈائریکٹ کمیشن ملتی ہے اور اسی طرح یہ دوسرا آدمی جس کو اپنے لنک سے شامل کرتا ہے اس کی کمائی سے بھی پہلے اکاؤنٹ ہولڈر کو ان ڈائریکٹ کمیشن ملتی ہے اور یہ سلسلہ چلتا رہتا ہے ۔ ڈائریکٹ کمیشن کی مقدار ان ڈائریکٹ کمیشن سے زیادہ ہوتی ہے۔
خلاصہ یہ ہے کہ: اس ایپلی کیشن کے ذریعے دو طریقوں سے کمائی ہوتی ہے (1)میچ پر جوا لگا کر۔ (2) ملٹی لیول مارکیٹنگ کے ذریعے ممبر بنا کر۔
کیا اس ا یپلی کیشن کے ذریعے کمائی کرنا جائز ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ ایپلی کیشن سے کمائی کرنا جائز نہیں ہے اس لیے کہ اس میں جوا اور ملٹی لیول مارکیٹنگ (MLM)ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved