• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

لاٹری ٹکٹ خريدنا

استفتاء

(1)میرا سوال لاٹری ٹکٹ سے متعلق ہے کیا لاٹری ٹکٹ حرام ہے؟(2)اورکیا اگر کوئی شخص بہت زیادہ قرض میں ڈوباہوا ہو اورکوئی چارہ نہ ملے تو وہ اپنے قرض کو اتارنے کےلیے بحالت مجبوری بلکہ انتہای مجبور ی کی حالت میں لاٹری ٹکٹ لے سکتا ہے ؟مزید تفصیل درج ذیل ہے:

یہ لاٹری ٹکٹ/1000درہم میں خریداجاتا ہے اور اس کا انعام دس لاکھ ڈالر ہوتا ہے اس میں ہزاروں لوگ شريک ہوتےہیں تقریبا چار سے پانچ ہزار لوگ لیکن انعام صرف ایک شخص کو نکلتا ہے اورباقی لوگوں کی رقم ضائع ہوجاتی ہے اورپھر دوبارہ ہزار درہم دے کر خریدنا ہوتا ہے اور یہ ایک مہینےمیں دو دفعہ ہوتا ہے اوردونوں دفعہ ٹکٹ خریدنا ہوتا ہے۔

نوٹ:اسی طرح کے اوربھی لاٹری ٹکٹ ہیں اور انکا طریقہ بھی ایسا ہی ہوتا ہے۔

وضاحت مطلوب ہے:قرض کتنا ہے اورکس وجہ سے ہے؟اورآپ کے مالی حالات کیا ہیں؟

جواب وضاحت:موجودہ قرض تقریبا5لاکھ درہم ہے ۔قرض کی وجوہات درج ذیل ہیں:

1۔میں ایک پراپرٹی مینیجمینٹ کمپنی میں ملازمت کرتا ہوں میری کمپنی مجھے میرے حصے کی کمیشن اورنفع میں سے میرا حق ادا نہیں کرتی حتی کہ پچھلے چھ سال سے کمپنی نے مجھے میراحق نہیں دیا اور اس کے بدلے مجھے قرض دے کرمقروض کیاہوا ہے اس معاملے کی کافی لمبی تفصیل ہے ۔مختصر یہ کہ مجھے اپنی کمپنی سے پیسے لینے بھی ہیں اور دینے بھی ہیں لیکن وہ مجھے دے نہیں رہی اور میں ان کا مقروض رہ رہا ہوں۔

2۔میرے بھائی (تین بھائی اور ان کی فیملیز )اور انکے بیوی بچے اوروالدہ محترمہ پاکستان میں رہتے ہیں میں کافی سالوں سے مالی معاونت کررہا ہوں کیونکہ وہ کاروبار میں نقصان اٹھانے کے بعد شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں ان حالات میں میرافرض ہے کہ جتنا ہوسکے ان کی مدد کروں۔

3۔میری بیوی اور میرے بچے جو کہ دو ہیں میرے ساتھ دبئی میں رہتے ہیں آمدن کم ہونے کی وجہ سے اخراجات پورے نہیں ہوتے تو قرض چڑھ جاتا ہے ۔

موجودہ حالات

موجودہ مالی حالت انتہائی پریشان کن ہے ابھی بھی قرض پر ہی گزر بسر ہو رہا ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

لاٹری سود اور جوئے پر مشتمل ہوتی ہے اس لیے لاٹری ٹکٹ جائز نہیں ،لہذا کوئی اور جائز متبادل تلاش کریں اور اللہ سے مانگتے رہیں۔۔۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved