• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

1۔مجبوری میں رشوت دینا 2۔نماز توبہ کا طریقہ

استفتاء

1۔چالیس سال پہلے ہم نے مل کر زمین خریدی تھی اور ہمارے نام پر رجسٹر نہیں تھی ،اب جو دوسرے لوگ تھے انہوں نے ہمیں بتائے بغیر زمین اپنے نام پر رجسٹر کروا لی ،ہمارے بار بار کہنے کے باوجود انہوں نے چپ کر کے زمین اپنے نام کروا لی۔ اب جب ہم اپنے نام رجسٹر کروانے گئے تو انہوں نے ایک لاکھ پچاس ہزار روپے مانگے یا انہوں نے کہا کہ آپ ہمیں 10 ہزار روپیہ رشوت دو تو آپ کا کام پنتالیس ہزار روپے میں ہو جائے گا، ہم لوگ ڈیڑھ لاکھ نہیں دے سکتے ،ہماری اتنی استطاعت نہیں ہےتو اس میں ہمارے لیے کیا حکم ہے ؟رشوت  دیں یا نہ دیں؟ اگر ابھی بھی صحیح وضاحت نہیں ہوئی تو ہم ٹیلیفون کرکے آپ سے پوچھ لیں گے۔

2۔صلوۃ التوبہ پڑھنے کا کیا طریقہ ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1.اپنا حق لینے کے لئے جب کوئی اور راستہ نہ ہو تو رشوت دینے کی اجازت ہے ،ایسی صورت میں وہ دینے والے کے لیے رشوت نہیں ہے لیکن لینے والے کے لئے وہ پھر بھی رشوت ہی ہے اور حرام ہے۔

2.دو رکعت نماز نفل توبہ کی نیت سے پڑھ لیے جائیں اور اللہ سے معافی مانگی جائے۔ ان نوافل کا کوئی خاص طریقہ نہیں۔۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved