• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

HPکا مال وصول کرتے وقت کمی بیشی چیک کرنے کا طریقہ کار

استفتاء

HPکو جب فلپس کمپنی کی طرف سے گودام میں مال پہنچا دیا جاتا ہے تو HPکا نمائندہ اس مال کو وصول کر لیتا ہے اور جتنا آرڈر کیا تھا اس کو بھی اچھی طرح دیکھ لیتا ہے کہ آیا وہ مال پورا آ گیا ہے یا کمی بیشی ہے۔

(1)          بسا اوقات ایسے بھی ہوتا ہے کہ جس آئٹم کا آرڈر HP نے نہیں دیا ہوتا فلپس کمپنی کی طرف سے وہ مال بھیج دیا جاتا ہے تو HP فلپس کمپنی کے نمائندے کو وہ مال واپس کر دیتی ہے اور کمپنی کو بھی ٹیلی فون کے ذریعے بتا دیتی ہے۔ جس کی بناء پر کمپنی اس کے بدلے دوسری آئٹم بھیج دیتی ہے۔

(2)          اسی طرح اگر مال وصول کرتے وقت کوئی آئٹم کم نکلے تو HP کی طرف سے کمپنی کو بتا دیا جاتا ہے۔ اس کے بعد پھر کمپنی مزید مال بھیج کر کمی کو پورا کردیتی ہے۔

خلافِ آرڈر مال واپس کرنا اور مال کم نکلنے کی صورت میں باقی مال کا مطالبہ کرنا شرعاً کیسا ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

(1)          خلافِ آرڈر مال واپس کرکے باہمی رضامندی سے اس کے بدلے مطلوبہ مال منگوانا شرعاً درست ہے۔

(2)          مال کم نکلنے کی صورت میں باقی مال کا مطالبہ کرنا جائز ہے۔

(۱)            لما  فی درر الحکام (۱/۱۸۳) میں ہے:

(المادة: ۲۰۸) إذا باع شيئا وبين جنسه فظهر المبيع من غير ذلک الجنس بطل البيع فلو باع زجاجا علي أنه الماس بطل البيع.

… وکذلک لو اشتري رجل من آخر بذرا علي أنه بذر بطيخ فظهر أنه بذر قرع فالبيع باطل وعلي المشتري أن يرد ذلک البذر عينا إن کان موجودا ومثله إن کان مستهلکا وإذا کان الثمن قد دفع إلي البائع استرد منه (رد المحتار)۔ 

(۲) و فی بدائع الصنائع (۴/۵۰۰) میں ہے:

الاتري انه لوعده فوجده زائدً لا تطيب الزيادة له بلاثمن بل يردها اويا خذها بثمنها ولو وجده ناقصا يرجع بقدر النقصان کما في المکيل و الموزون۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved