- فتوی نمبر: 19-299
- تاریخ: 24 مئی 2024
- عنوانات: مالی معاملات > کمپنی و بینک
استفتاء
فلپس کمپنی کی طرف سے HPکو پیشکش کی جاتی ہے کہ اگر HP سالانہ خریداری کا ٹارگٹ پورا کرے گی جو کمپنی کی پالیسی ہے۔ تو HPکو اس ٹارگٹ پورا کرنے پر 1/2% یا 1% سالانہ ڈسکائونٹ دیا جائے گا۔ اسی طرح اگر HP کی طرف سے سارا مال نقد پر خرید لیا جائے تو ایسی صورت میں مزید 2% ڈسکائونٹ اضافی دیا جائے گا۔
فلپس کمپنی کی طرف سے HP کو سالانہ ٹارگٹ پورا کرنے پر ڈسکائونٹ دینا کیسا ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
فلپس کمپنی کی طرف سے HP کو سالانہ ٹارگٹ پورا کرنے پر یا نقد مال خریدنے پر 1/2% یا 1% یا 2% ڈسکائونٹ دینا شرعاً درست ہے۔
(۱) کما فی الہندیہ: (۳/۱۷۳) میں ہے:
’’حط بعض الثمن صحيح و يلتحق بأصل العقد عندنا کالزيادة سواء بقي محلا للمقابلة وقت الحط أولم يبق محلاً کذا في المحيط۔ اذا وهب بعض الثمن عن المشتري قبل القبض أو أبرأه عن بعض الثمن فهو حط فان کان البائع قدقبض الثمن ثم حط البعض أووهب بأن قال و هبت منک بعض الثمن أوقال حططت بعض الثمن عنک صح ووجب عليٰ البائع رد مثل ذلک عليٰ المشتري۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved