- فتوی نمبر: 19-300
- تاریخ: 24 مئی 2024
- عنوانات: مالی معاملات > کمپنی و بینک
استفتاء
فلپس کمپنی کی طرف سے ڈسٹری بیوٹر کو مال فروخت کرنے کے لیے ایک متعین علاقہ دیا جاتا ہے اور ڈسٹری بیوٹر اس علاقے میں مال فروخت کرنے کا پابند ہوتا ہے اس سے باہر فروخت نہیں کر سکتا۔ HP والوں کو بسا اوقات لاہور سے باہر کوئی گاہک مال بھیجنے کا آرڈر دیتا ہے تو HP اس علاقہ کے فلپس کمپنی کی طرف سے متعین کردہ ایریا مینیجر سے اجازت لے کر مال بھیج دیتی ہے۔ کیونکہ ایریا مینیجر کو کمپنی کی طرف سے اتنی اجازت ہوتی ہے۔ حتی الوسع کوشش کی جاتی ہے کہ فلپس کمپنی نے HP کو جو ایریا دیا ہے اسی ایریا میں سیل کی جائے، البتہ اگر HP ذاتی کسٹمر کو اپنی حدود سے باہر مال سیل کرتی ہے تو کمپنی کی طرف سے اس کی اجازت دے دی جاتی ہے۔
HP کا فلپس کمپنی کی طرف سے دیئے گئے سیل ایریا سے باہر مال سیل کرنا کیسا ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
فلپس کمپنی کی طرف سے مقرر کردہ علاقے میں مال فروخت کرنے کی پابندی معاہدے کی وجہ سے شرعاً ضروری ہے۔ البتہ کمپنی کی اجازت سے اپنے علاقے سے باہر مال فروخت کرنا درست ہے۔
(۱) تبیین الحقائق شرح کنزالدقائق (۲/۱۴۹)میں ہے:
’’المسلمون علی شروطهم إلا شرطاً أحل حراما اوحرًم حلالا۔‘‘
© Copyright 2024, All Rights Reserved