• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

HP کا ریٹیلرز کو نقد ادائیگی کی صورت میں رعایتی قیمت پر مال دینا

استفتاء

HPکو جب ریٹیلرز مال کے لیے آرڈر دیتے ہیں تو HPان سے آرڈز وصول کرنے کے ساتھ یہ بھی بتلا دیتی ہے کہ کمپنی کی طرف سے 15 دن یا ایک ماہ کے لیے کم قیمت پر مال دینے کی آفر آئی ہوئی ہے اور یہ آفر نقد پیمنٹ پر دی جائے گی ادھار پر نہیں دی جائے گی۔ HP فلپس کمپنی کی پالیسی کی رعایت کرتے ہوئے واضح طور پر ریٹیلرز کو آفر کے بارے میں بتا دیتی ہے۔

HP کا ریٹیلرز کو فلپس کمپنی کی ہدایت کے مطابق نقد مال کی خریداری پر رعایتی قیمت پر مال دینا اور ادھار خریداری کی صورت میں رعایتی قیمت پر مال نہ دینا کیسا ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

HP کا ریٹیلرز کو فلپس کمپنی کی ہدایت کے مطابق نقد خریداری پر رعایتی قیمت پر مال دینا اور ادھار خریداری کی صورت میں رعایتی قیمت پر مال نہ دینا جائز ہے۔

(۱)            فقہ البیوع (۱/۵۴۲) میں ہے:

أما الأئمة الأ ربعة و جمهور الفقهاء والمحدثین، فقد أجاز وا البیع المؤجل بأکثر من سعر النقد، بشرط أن یبتّ العاقدان علی أنه بیع مؤجل بأجل معلوم۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved