• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

جعلی نوٹ نکلنے کی صورت میں HP کا معاملہ

استفتاء

HPکے ملازمین کسٹمرز سے پیمنٹ وصول کرتے ہیں۔ شام کو پیمنٹ اکٹھی کرنے کے بعد HPکے اکائونٹنٹ کو رقم جمع کروائی جاتی ہے اس دوران اگر کوئی نوٹ جعلی نکل آئے تو اس کو HPکے اخراجات کی مد میں شامل کر لیا جاتا ہے، لیکن اب HPکی طرف سے ملازمین کو نوٹ چیک کرنے کے لیے چونکہ ایک مشین دی گئی ہے۔ اس لیے اب پالیسی یہ بنائی گئی ہے کہ جو ملازم جعلی نوٹ وصول کرے گا تو وہ اس کے ذمے ڈالا جائے گا۔ یعنی اس سے نقصان کی تلافی کروائی جائے گی۔

جعلی نوٹ نکلنے کی صورت میں HP کا ملازم پر ضمان ڈالنا کیسا ہے ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اگر ملازم کی طرف سے نوٹ چیک کرنے میں غفلت اور کوتاہی ہو تو اس سے نقصان کی تلافی کروانا جائز ہے اور اگر ملازم کی کوئی کوتاہی نہ ہو مثلاً نوٹ چیک کرنے والی مشین کے اندر کوئی ایسی خرابی ہو جس کا ملازم کو اندازہ لگانا مشکل تھا وغیرہ وغیرہ تو ملازم پر نقصان ڈالنا جائز نہیں۔

(۱)            مجلۃ الاحکام العدلیہ: (۱/۱۱۳) میں ہے:

لوتلف المستاجر فيه بتعدي الأجير و تقصيره يضمن، تعدي الاجير هو ان يعمل عملا او يتحرک حرکة مخالفين لامر الآجر صراحة کان او دلالة۔

(۲)           ایضا (۱/۹۱۱۴) میں ہے:

تقصيرالأجير هو قصوره في محافظة المستاجر فيه بلا عذر… الاجير الخاص امين حتي انه لا يضمن المال الذي تلف في يده بغير صنعه و کذا لايضمن المال الذي تلف بعمله بلاتعد ايضا

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved