• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

خراب مال کے بدلے نیا مال دینا

استفتاء

HPکو جب ریٹیلر خراب مال واپس کر دیتے ہیں تو HPاس مال کو فلپس کمپنی کی طرف بھیج دیتی ہے۔ فلپس کمپنی اس کے بدلے جو پیمنٹ بنتی ہے وہ بھیج دیتی ہے۔ بسا اوقات فلپس کمپنی کی طرف سے یہ پیشکش کی جاتی ہے کہ اس پیمنٹ کے بدلے مزید مال فلپس کمپنی سے خرید لیں۔ چنانچہ HPاس پیمنٹ کے عوض مزید مال خرید لیتی ہے اور اپنے ریٹیلروں کو وہ مال فروخت کر دیتی ہے۔

فلپس کمپنی کا HP کو خراب مال کی واپسی پر پیمنٹ کے بجائے مال دینا کیسا ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں پیمنٹ کی جگہ مال لینا درست ہے اور اس معاملے کی حیثیت بیع جدید (نئی بیع) کی ہے، تاہم اس میں فریقین کی رضا مندی ضروری ہے۔

(۱)            فقہ البیوع: (۲/۸۵۵) میں ہے:

وکثیرا ما یحدث ان البائع یعرض علی المشتری بعد ثبوت خیار العیب له انه یزیل ذلک العیب و هذا یمکن بطریقین:

الاول ان یبدل المبیع بعین جدیدة سالمة من العیب مثل أن یبیع سیارة فیجد المشتری بها عیباً فیقول البائع انا أتیک بسیارة اخری… فلا یحق للبائع ان یجبره علی قبولها ولئن قبلها فانه اقالة للبیع السابق وبیع جدید للسیارة الآخری فیحتاج الی تراضی الطرفین…….فقط: والله تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved