• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

پیکنگ میں غلطی کا واقعہ

استفتاء

HE میں الیکٹریشن، الیکٹرک اور ہارڈویئر سے متعلق سامان مثلاً پنکھے، بجلی کے بٹن، انرجی سیور، LED بلب، تار کوائل شپ تار (ایک خاص قسم کی تار) راؤنڈ شپ تار وغیرہ کی فروخت کی جاتی ہے۔ مذکورہ بالا سامان مختلف کمپنیوں سے خریدا جاتا ہے۔ بعض اوقات اس کی خریداری میں کمپنی کی طرف سے پیکنگ میں غلطی ہو جاتی ہے جیسا کہ حال ہی میں ایک واقعہ پیش آیا کہ ایک کسٹمر نے کوائل شپ (مہنگی قسم کی تار ہے) کا آرڈر دیا اور HE نے آگے اپنے سپلائر کو اس کی خریداری کا آرڈر دیا، کمپنی نے ادنی(ہلکی) کوالٹی (16mm) کے بجائے اعلی (34mm) کوالٹی بھیج دی اور قیمت ادنی کی لگائی، اور یہ غلطی اس پیک کے اوپر درج شدہ معلومات سے لگی اور HE نے بغیر دیکھے ہی اس کو آگے کسٹمر تک پہنچا دیا، بعد میں جب وہ واپس کرنے آیا تو پتہ چلا کہ وہ کوائل شپ تو مہنگی (اعلی) والی (34mm)ہے کیونکہ اس کے وزن اور packing shape سے اس کا اندازہ ہوا، اب کسٹمر بھی حیران ہواتو کسٹمر کے اعتماد کو بحال رکھنے کے لیے اس کے سامنے HE نے متعلقہ کمپنی کو پوری تفصیلات سے آگاہ کیا اور ان سے کہا کہ مہنگی کوائل کی رقم جتنی زیادہ بنتی ہے، اسے HE کے کھاتے میں ڈال دیا جائے۔ مذکورہ طرزِ عمل کو شریعت کس نظر سے دیکھتی ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں چونکہ جس قسم کی تار کا آرڈر دیا تھا، غلطی سے اس سے اعلی کوالٹی کی تار آگئی جس کی وجہ سے خرید و فروخت ہی درست نہ ہوئی تھی، لہٰذا HE پر لازم تھا کہ وہ سپلائر کو اس سے مطلع کرتی، پھر سپلائر اور HE دونوں کی رضا مندی ہوتی تو از سر نو خرید و فروخت کا معاملہ کیا جا سکتاتھا، لہٰذا مذکورہ صورت میں HE نے جو کچھ کیا، وہ صحیح کیا۔

(۱) الفتاوی الھندیۃ: (۳؍۳) میں ہے:

و منها ان یکون المبیع معلوما و الثمن معلوما علما یمنع من المنازعة۔

(۲) رد المحتار: (۴؍۵۰۵) میں ہے:

و شرط العقد اثنان ایضا: موافقة الایجاب للقبول، فلو قبل غیر ما اوجبه او بعضه او بغیر ما اوجبه او ببعضه لم ینعقد الا فی الشفعة ………الخ۔

(۳) فقہ البیوع: (۱؍۴۱) میں ہے:

یجب لصحة العقد ان یکون القبول موافقا للایجاب فی المبیع و قدره و صفته و فی قدر الثمن و جنسه وفی شرط الخیار فاذا خالف القبول الإیجاب فی احد هذه الاشیاء لم یتم به العقد ………………  فقط: والله تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved