- فتوی نمبر: 27-88
- تاریخ: 06 اگست 2023
- عنوانات: مالی معاملات
استفتاء
میرا دراز پر ایک اسٹور ہے، میں جب اپنے دوست اورحلقہ احباب کو چیز بیچتا ہوں تو ان سے کہتا ہوں کہ مجھے ایک اچھا سا review دیں تاکہ میرا سٹور دراز میں اوپر آسکے اور خریداری زیادہ ہوسکے تو کیا اس طرح reviewلینا جائز ہے جبکہ مجھے اپنی پراڈکٹ پر اعتماد ہو کہ ایک نمبر ہے اور اچھی چیز ہے۔
review لینے کی اور جائز صورت کیا ہوسکتی ہے؟ اس پر ہم ان کو کوئی رقم نہیں دیتے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت تو بظاہر درست نہیں کیونکہ جب آپ اپنے دوست اور حلقہ احباب کو خود کہیں گے کہ ’’مجھے ایک اچھا سا ری ویو (review) دیں ‘‘ تو یہ بھی احتمال ہے کہ وہ آپ کی رعایت میں ری ویو (review) دیں جو فیک ریٹنگ (fake rating) کا سبب بنے گا اورگاہک کے لیے دھوکے کا سبب بنے گا ، ہاں آپ یہ کہہ سکتے ہیں کہ ’’اگر آپ کو میری پروڈکٹ واقعتاً اچھی لگے تو آپ مجھے ری ویو (review) دے دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved