• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

بینک کے آپریشنل مینجر کی ملازمت کا حکم

استفتاء

بینک میں آپریشن مینیجر بھی ہوتے ہیں جن کا کام بینک کے آپریشنز (معاملات)کے ساتھ ہوتا ہے ،کیا آپریشن مینیجر کی جاب کرسکتے ہیں ؟اسلامی اور سودی دونوں قسم کے بینکوں کا حکم بتادیں۔

بینک کے آپریشن مینجر کی چند  ذمہ داریاں    درج ذیل ہیں:

  • Monitor daily operations to ensure a free flow process, and also supervise the execution of daily tasks
  • Develop and enforce sound policies and structures for the growth of the company
  • Create a strong workforce by developing competent individuals in the banking operations team
  • Oversee the processing of centralized loans and other banking activities to ensure due process, accuracy and accountability are followed
  • Create and implement long term business plan to ensure continuity of business operations in the long run
  • Ensure client data is protected from the public and secured against fraud by enforcing access rights and verification levels
  • Develop financial back up plans to protect business operations in the event of major crises that could result in huge losses
  • Collaborate with heads of other units to develop best practices for successful banking operations
  • Delegate tasks to members of the operations team.

ترجمہ:

  • بینکنگ کا عمل بلا رکاوٹ جاری رکھنے کو یقینی بنانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر بینک کے سارے کاموں کی نگرانی کرنااور روزانہ کے اہداف کو پوراکرنے کی نگرانی کرنا۔
  • کمپنی(بینک)کی ترقی کے لیے ٹھوس پالیسی بنانا اور ان پر عمل درآمد کروانا۔
  • افرادی قوت کو مضبوط کرنے کے لیے بینک کے معاملات چلانے والی جماعت میں شامل افراد کو پیشہ ورانہ کام میں آگے بڑھانا ۔
  • اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ واجب العمل طریقہ کار ،درستگی اور احتساب کے طریقوں کو اپنایا جائے،سینٹرلائزڈ(بینکوں کے باہمی) قرضوں کے عمل اور بینک کی دیگر سرگرمیوں  کی نگرانی کرنا۔
  • لمبے عرصے کے لیے کاروبار چلانے کو یقینی بنانے کے لیے طویل المدتی کاروباری منصوبے بنانا اور ان پر عمل درآمد کروانا۔
  • اکاؤنٹ تک رسائی کے حقوق کی پالیسی اور اکاؤنٹ کی تصدیق کے مراحل کی پالیسی پر عملدرآمد کروا کر  اس بات کو یقینی بناناکہ صارف /کسٹمر کا مواد(ڈیٹا) عوام کی پہنچ سے اور فراڈ سے محفوظ رہے۔
  • بڑے مالیاتی بحرانوں سے بچنے کے لیے ایسے منصوبے بنانا کہ جس کے نتیجےمیں کاروبار بڑے مالیاتی بحران کے موقع پر محفوظ رہے۔
  • دوسرے شعبوں کے ذمہ داران کے ساتھ مل کر بینک کے معاملات کو چلانے کے لیے بہتر طریقے اپنانا۔
  • بینک کے معاملات چلانے والی جماعت کے افراد کو اہداف تفویض کرنا۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

سوال میں مذکور تفصیل کے مطابق بینک کا  آپریشن مینجر بینک کے تمام معاملات (بشمول سودی معاملات) چلانے کا اور بینک کے کاروبار کو بڑھانے اور اس کو ترقی دینے کا ذمہ دار ہوتا ہے،لہذا بینک کے آپریشن مینیجر کے طور پر ملازمت کرنا جائز نہیں ہے،مروجہ اسلامی بینکاری سے ہمیں اتفاق نہیں ہے لہذا ہماری رائے میں اسلامی بینکوں میں بھی آپریشن مینیجر کی ملازمت درست نہیں۔

فقہ البیوع (ص 1064)میں ہے:

فان كانت الوظيفة تتضمن مباشرة العمليات الربوية او العمليات المحرمة الاخرى فقبول هذه الوظيفة حرام وذلك مثل التعاقد بالربوا اخذا او عطاء او خصم الكمبيالات او كتابة هذه العقود او التوقيع عليها او تقاضى الفوائد الربوية او دفعها او قيدها في الحساب بقصد المحافظة عليها او ادارة البنك او ادارة فرع من فروعه فان الادارة مسئولة عن جميع نشاطات البنك التي غالبها حرام ومن كان موظفا في البنك بهذا الشكل فان راتبه الذي ياخذ من البنك كله من الاكساب المحرمة.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved