• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

اگر موجودہ وارثین کے ہوتے ہوئے میرا انتقال ہوا تو وراثت کیسے تقسیم ہوگی؟

استفتاء

گذارش ہے کہ میں نے ایک 5مرلے کا پلاٹ خریدا تھا،میرے والدین نے میری اہلیہ کو ایک تولہ سونا شادی کے موقع پر دیا تھا جس کو بیچ کر (سن 1984)میں اس پلاٹ کی قیمت ادائیگی میں شامل کی گئی،اس وقت پلاٹ کی ٹوٹل قیمت  دس ہزار روپے -/10000 تھی اس کے بعد اہلیہ کا انتقال ہوگیا ،جن سے تین بیٹیاں ہیں ۔اس کے بعد دوسری شادی ہوئی جن سے 3بیٹیاں اور دوبیٹے ہیں ،بڑی تین بیٹیاں جو پہلی اہلیہ سے تھیں ان کی شادی کردی گئی ،اس کے بعد اس پلاٹ کو مکان بنایا گیا اور کرائے پر دے دیا گیا ،جس کے کرایہ سے گذر بسر ہورہا ہے ،اس صورت میں میرے اس دنیا سے جانے کے بعد وراثت کی تقسیم کیسے ہوگی؟قرآن و حدیث کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں۔

تنقیح:میرے والدین حیات نہیں ہیں،دوسری اہلیہ حیات ہیں نیز ہمارے ہاں رواج یہی ہے کہ لڑکے  کے والدین کی طرف سے  وہ استعمال کیلئے    دیا جاتا  ہے  جولڑکی کی ملکیت میں نہیں دیا جاتا یعنی طلاق کی صورت میں وہ سونا واپس لے لیا جاتا ہے،اور میری سابقہ بیوی کو بھی اسی رواج کے تحت دیا تھا ،ملکیت میں نہیں دیا تھا،اور اس دوران میں  دوسری بھابھیوں اور بہن کو بھی سونا دیا تھا ،ہم ٹوٹل تین بھائی اور ایک بہن ہیں،سب بھائیوں کی بیویوں اور بہن کو برابر ایک تولہ سونا دیا تھا ،البتہ بہن کی ملکیت میں دیا تھا تاہم  اپنے والدین کے انتقال کے بعد  ایک سونے کی انگوٹھی ہم سب بھائیوں نے باہمی مشاورت سے اپنی بہن کو دے دی تھی۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں اگر آپ کی وفات کے وقت ورثاء وہی ہوئے جو اس وقت موجود ہیں تو آپ کی وراثت کے کل 80حصے کیے جائیں گے جن میں سے 10حصے آپ کی بیوی کے ہوں گے اور 14،14 حصے ہر بیٹے کے اور 7،7 حصے ہر بیٹی کے ہوں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved