• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

بچوں کا نام’’ علم الاعداد ‘‘کے لحاظ سے رکھنے کی شرعی حیثیت

استفتاء

بچہ پیدا ہونے پر دن ،مہینہ ،سیارے ،ستارے کو مد نظر رکھتے ہوئے نام رکھا جاتا ہے ،(1) اسلام میں  اس طریقہ پر نام رکھنے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟(2) ایسا کرنا چاہیے یا نہیں؟(3) یہ اسلامی  طریقہ ہے یا غیر اسلامی ؟وضاحت کردیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

(1-2-3) بچوں کے نام رکھنے کا مذکورہ طریقہ شرعی حیثیت سے ناجائز ہے،لہٰذا ایسا نہیں کرنا چاہیے، یہ اسلامی طریقہ نہیں بلکہ غیر اسلامی طریقہ ہے۔

آپ کے مسائل او ر ان کاحل(7/25)میں ہے:

بچوں کے نام رکھنے کا طریقہ

س… مسلمان بچے کا نام تجویز کرتے وقت قرآن شریف سے نام کے حروف نکالنا اور بچے کے نام کے حروف کے اعداد اور تاریخِ پیدائش کے اعداد کو آپس میں ملاکر نام رکھنے کا طریقہ کس حد تک دُرست ہے؟ بچے کا نام تجویز کرنے کا صحیح اسلامی طریقہ کیا ہے؟ قرآن و سنت کی رُو سے بتائیں۔

ج… قرآن و سنت میں علم الاعداد پر اعتماد کرنے کی اجازت نہیں، لہٰذا یہ طریقہ غلط ہے۔ نام رکھنے کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے اسمائے حسنیٰ اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسمائے حسنیٰ کی طرف نسبت کرکے نام رکھے جائیں، اسی طرح صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور اپنے بزرگوں کے ناموں پر نام رکھے جائیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم               

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved