• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

پیمنٹ کی ادائیگی کے مختلف طریقے

استفتاء

**الیکٹرک میں الیکٹریشن، الیکٹرک اور ہارڈ ویئر سے متعلق سامان مثلاً پنکھے، بجلی کے بٹن، انرجی سیور LED بلب، تار کوائل شپ (ایک خاص قسم کی مہنگی تار) رائونڈشپ تار (خاص قسم کی تار جو بنڈل کی شکل میں ہوتی ہے اور کسٹمر کی ضرورت کے مطابق اس کو بنڈل سے کاٹ کر دی جاتی ہے) وغیرہ کی خریداری کی جاتی ہے۔ ادائیگی کے سلسلے میں  جن کمپنیوں سے خریداری کے لیے بڑی رقم کی ضرورت نہ ہو تو ان کو عام طور پر نقد ادائیگی کی جاتی ہے لیکن اگر نقد نہ ہو تو ان کو بھی ایک ہفتہ کے بعد کچھ رقم کی ادائیگی کی جاتی ہے۔

پیمنٹ کی ادائیگی کے مذکورہ طریقوں کا کیا حکم ہے ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اگر خریداری نقد ہوئی ہو تو پیمنٹ نقد ادا کرنا ضروری ہے تاہم بیچنے والا کچھ مہلت دیدے تو پھر تاخیر سے ادائیگی کرنا بھی جائز ہے۔

(۱)       مجلة الاحکام العولية: (ماده ۲۵۱)

(المادة ۲۵۱) البيع المطلق ينعقد معجلاً أما إذا جري العرف في بلدة علي أن يکون البيع المطلق مؤجلاً أو مقسطاً إلي أجل معلوم ينصرف البيع المطلق إلي ذلک الأجل۔ مثلاً لو اشتري رجل من السوق شيئاً بدون ان يذکر تعجيل الثمن ولا تأجيله لزم عليه اداء الثمن في الحال أما إذا کان جري العرف والعادة في ذلک المحل باعطاء جميع الثمن أو بعض معين منه بعد اسبوع أوشهر لزم اتباع العادة والعرف في ذلک۔

(۲)       الدرالمختار: (۴/۵۳۲):

فروع: باع بحال ثم أجله اجلا معلوما او مجهولا کنيروزوحصار صار مؤجلأ۔ (منية)

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved