• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

اشیاء فروخت

استفتاء

H.Eمیں الیکٹریشن، الیکٹرک اور ہارڈ ویئر سے متعلق سامان مثلاً پنکھے، بجلی کے بٹن، انرجی سیور LED بلب، تار کوائل شپ تار (ایک خاص قسم کی تار) رائونڈشپ تار وغیرہ کی فروخت کی جاتی ہے، مذکورہ بالا سامان مختلف کمپنیوں سے خریدا جاتا ہے۔ HE تین شعبوں سے متعلق اشیاء فروخت کرتی ہے۔ ان شعبوں میں الیکٹرانکس، الیکٹریکل اور ہارڈ ویئر شامل ہیں، ان چیزوں کے ساتھ ساتھ بعض دیگر متعلقہ اشیاء کی کسی تعمیراتی کمپنی(Construction Company)  وغیرہ کو ضرورت ہو تو وہ بھی آرڈرپر منگوا کر فروخت کرتی ہے ۔جیسے سیکیورٹی کیمرے وغیرہ۔

HE میں گاہک کو چیزوں (Products)  کے معیار کے بارے میں صحیح معلومات دینے کی کوشش کی جاتی ہے۔ مارکیٹ میں پروڈکٹ کا معیار جانچنے کے لیے قیمت(Price) کو آلہ سمجھا جاتا ہے،یعنی اگرکسی چیزکی قیمت زیادہ ہو توکسٹمرز کی نظر میں وہ چیز اعلیٰ کوالٹی کی ہوتی ہے اور اگر قیمت(Price) کم ہو تووہ ادنیٰ سمجھی جاتی ہے۔

آئٹم کی مکمل اور درست معلومات حاصل کرنے کے بعد بھی اگر گاہک ادنی کوالٹی کی خریداری کرناچاہے تو گاہک کو وہ چیز فروخت کردی جاتی ہے البتہ اگرکسی واسطہ سے گاہک آئے تو اس گاہک کوHE کی طرف سے اچھی چیز دی جاتی ہے اگر چہ گاہک نے ادنی کوالٹی کی  خواہش ظاہر کی ہو،کیونکہ اس سفارش کرنے والے (Refrencer) نے HEکی کوالٹی پر اعتماد کیا ہوتا ہے ۔

پراڈکٹ کے معیار کے بارے میں گاہک کو مذکورہ بالا طریقے سے بتانا درست ہے یا نہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

پروڈکٹ کے معیار کے بارے میں مذکورہ بالا طریقے سے بتانا شرعاً درست ہے۔ البتہ گاہک کی خواہش کے خلاف کوئی چیز بیچنا درست نہیں۔ ہاں اگر گاہک کو بتا دیا جائے کہ آپ جو کہہ رہے ہیں، وہ ادنی کوالٹی کی ہے اور یہ اعلیٰ کوالٹی کی ہے، یہ لے لو اور گاہک اپنی رضا مندی سے لے لے تو یہ جائز ہے۔

(۱)         الهندية: (۳/۲) :

’’أماتعريفه ]البيع[ فمبادلة المال بالمال بالتراضي کذا في الکافي و أما رکنه فنوعان: أحدهما الايجاب والقبول والثاني التعاطي و هو الأخذ و الاعطاء‘‘۔

(۲)         فقه البيوع: (۱/۲۷):

’’ومن شروط صحة البيع أن يقع العقد بتراضي الطرفين‘‘۔

(۳)         أيضاً: (۱/۶۷):

والجمهور من الحنفية والمالکية والحنابلة متفقون عليٰ جواز البيع بالتعاطي في سائر الاشياء النفسية منها والخسيسة۔‘‘

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved