• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

سسر کی جائیداد میں بہو کا حصہ

استفتاء

میری بہن کی شادی کو 20 سال ہوگئے تھے اس کی اولاد نہیں ہے ۔میرے بہنوئی 3 بھائی اور 1 بہن تھے۔ اب مسئلہ یہ ہے کہ میرے بہنوئی  تقریباً سال پہلےفوت ہوگئے ہیں اب 2 بھائی اور 1 بہن ہے اور میری بہن کی ساس اور سسر بھی فوت ہوگئے ہیں اب میری بہن اپنے بھائیوں کے پاس  اپنے والدین کے گھر آگئی ہے ۔ اب فتویٰ یہ لینا ہے میری  بہن کا اپنے خاوند کے والدکی جائیداد میں کتنا حصہ بنتا ہے؟ سسر کی  جائیداد میں  ایک 5 مرلہ کا گھر ہے جس کی مالیت تقریباً 2 کروڑ ہے اور ایک دکان ہے جس کی مالیت 3 سے 4 کروڑ ہے۔

وضاحت مطلوب ہے: ساس، سسر، بہنوئی ان  سب کی وفات کی ترتیب  کیا ہے؟

جواب وضاحت: پہلے ساس کا انتقال ہوا تھا پھر سسر کا ہوا اور سسر کے والدین سسر سے پہلے ہی فوت ہوچکے تھے، پھر میرے بہنوئی کا 31 دسمبر 2021ء کو انتقال ہوگیا تھا۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں آپ کی بہن کے سسر کی جائیداد کے 70 حصے کیے جائیں گے جن میں سے 5 حصے (7.142 فیصد) آپ کی بہن کو ملیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved