• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

تقسیم ترکہ

استفتاء

میراث کا ایک مسئلہ دریافت طلب ہے،بڑے بھائی کا انتقال ہوا ہے،جس کے ورثاء میں ایک بیوہ، 5بھائی،7بہنیں ہیں،پانچ ماموں ہیں ،اولاد اور والدین نہیں ہیں،بڑے بھائی کی ملکیت میں 5 مرلے کی زمین ہے جس کی مالیت دس لاکھ ہے،تقسیم وراثت کیلئے ورثاء میں سے ہرایک کا حصہ بیان فرمادیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں مرحوم کے کل ترکہ کے 68 حصے کئے جائیں گے ،جن میں سےمرحوم کی بیوی کو 17حصے (25 فیصد)،پانچ بھائیوں میں سے ہر ایک کو6  حصے(8.823فیصد) سات بہنوں میں سے ہر ایک بہن کو 3 حصے(4.441فیصد)  ملیں گے۔ماموں کو وراثت میں سے کچھ نہیں ملے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved