• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

تنخواہ میں سالانہ اضافہ (Increment)

استفتاء

**الیکٹرک میں الیکٹریشن، الیکٹرک اور ہارڈ ویئر سے متعلق سامان مثلاً پنکھے، بجلی کے بٹن، انرجی سیور LED بلب، تار کوائل شپ (ایک خاص قسم کی مہنگی تار) رائونڈشپ تار (خاص قسم کی تار جو بنڈل کی شکل میں ہوتی ہے اور کسٹمر کی ضرورت کے مطابق اس کو بنڈل سے کاٹ کر دی جاتی ہے) وغیرہ کی خریداری کی جاتی ہے۔

** کی طرف سے تنخواہ میں سالانہ اضافہ کے حوالے سے کوئی متعین مقدار طے نہیں ہے بلکہ اس کا مدار کام کی نوعیت پر رکھا گیا ہے کہ اگر ملازم کی کارکردگی بہتر ہو اور جانفشانی سے کام کرتا ہو تو اس کے لیے ** سالانہ ہزار روپے بڑھا دیتی ہے لیکن اگر ملازم کی کارکردگی تسلی بخش نہ ہو تو اس کی تنخواہ بڑھانے سے معذرت کی جاتی ہے۔

کیا تنخواہ میں سالانہ اضافہ شرعاً ضروری ہے اور اس میں کن امور کو مد نظر رکھنا ضروری ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

ملازمین کی تنخواہوں میں سالانہ انکریمنٹ (اضافہ) شرعاً ضروری نہیں ہے، البتہ اگر ملازمین کے لیے قانوناً یا عرفاً کچھ نہ کچھ انکریمنٹ (سالانہ اضافہ) ضروری ہو تو قانون یا عرف کے مطابق ملازمین کو انکریمنٹ (سالانہ اضافہ) دینا ضروری ہے۔

(۱)            الأشباہ والنظائر: (۱/۸۱)میں ہے:

انما تعتبر العادۃ اذا اطردت أو غلبت۔

(۲)           الدرالمختار: (۶/۴۶۰)میں ہے:

وفی شرح الجواهر: تجب اطاعته فیما أباحه الشرع و هو ما یعود نفعه علی العامة۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved