• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

نمازوں کے لیے چھٹی

استفتاء

**الیکٹرک میں الیکٹریشن، الیکٹرک اور ہارڈ ویئر سے متعلق سامان مثلاً پنکھے، بجلی کے بٹن، انرجی سیور LED بلب، تار کوائل شپ (ایک خاص قسم کی مہنگی تار) رائونڈشپ تار (خاص قسم کی تار جو بنڈل کی شکل میں ہوتی ہے اور کسٹمر کی ضرورت کے مطابق اس کو بنڈل سے کاٹ کر دی جاتی ہے) وغیرہ کی خریداری کی جاتی ہے۔

** کی طرف سے جماعت کے ساتھ نمازوں کی ادائیگی کے لیے جانے کی اجازت ہے اور نماز کے اوقات میں دکان  بند رکھی جاتی ہے۔ اور اسی نماز کے وقفہ کے ساتھ کھانے کا وقفہ بھی ہوتا ہے، لیکن اگر کوئی ملازم اس دوران کھانا نہ کھائے تو بعد میں دکان میں آ کر بھی کھا لیتا ہے۔

نماز اور کھانے کے لیے ایک مقررہ وقت کا وقفہ دینا کیسا ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

نماز کا وقت آ جانے پر ملازمین کو نماز کا وقفہ دینا شرعاً ضروری ہے، جب کہ کھانے کا وقفہ دینا شرعاً ضروری نہیں تاہم اگر اس کا عرف ہوتو پھر کھانے کا وقفہ دینا بھی شرعاً ضروری ہے۔

(۱)            المعجم الأوسط: (۴/۵۸)میں ہے:

عن عبداللّه بن مسعود رضی الله عنه قال: إن اللّه عزوجل اطلع فی قلوب العباد، … فمارآہ المسلمون حسنا فهو عند اللّه حسن۔ الخ

(۲)           مجلۃ الأحکام العدلیۃ: (۱/۳۰)میں ہے:

(المادۃ: ۴۱) إنما تعتبر العادۃ إذا اطردت أوغلبت۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved