• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

الائونس پالیسی

استفتاء

**الیکٹرک میں الیکٹریشن، الیکٹرک اور ہارڈ ویئر سے متعلق سامان مثلاً پنکھے، بجلی کے بٹن، انرجی سیور LED بلب، تار کوائل شپ (ایک خاص قسم کی مہنگی تار) رائونڈشپ تار (خاص قسم کی تار جو بنڈل کی شکل میں ہوتی ہے اور کسٹمر کی ضرورت کے مطابق اس کو بنڈل سے کاٹ کر دی جاتی ہے) وغیرہ کی خریداری کی جاتی ہے۔

** میں تنخواہ کے علاوہ ملازمین کو الائونس دینے کی کوئی متعین پالیسی نہیں ہے تاہم ملازمین کو عید الائونس دیا جاتا ہے۔ اسی طرح اگر کسی ملازم کے بارے میں معلوم ہو جائے کہ وہ بیمار ہے اور اپنا علاج معالجہ نہیں کروا سکتا تو اس کو میڈیکل الائونس بھی دیدیا جاتا ہے۔

مذکورہ بالا الائونس پالیسی کا شرعاً کیا حکم ے ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

عید الائونس دینا یا عید الائونس یا میڈیکل الائونس قانونا دینا ضروری ہو یا اس کا عرف ہو تو یہ الائونس دینا ضروری ہے اور اگر نہ قانون ہو نہ عرف ہو تو الائونس پالیسی نہ ہونے کی صورت میں میڈیکل الائونس دینا آپ کی طرف سے ہدیہ اور تبرع ہے جو باعث اجر و ثواب ہے۔

(۱)            ایسر التفاسیر للجزائری ( الجزء الاول، ص ۸۹)میں ہے:

قال الله تعالٰی (وأحسنوا إن اللّه یحب المحسنین… کما أمرهم بالإحسان فی أعمالهم کافة، واحسان العمل إتقانها و تجویدها و تنقیتها من الخلل والفساد۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved