• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

چیک

استفتاء

** الیکٹرک میں الیکٹریشن، الیکٹرک اور ہارڈ ویئر سے متعلق سامان مثلاً پنکھے، بجلی کے بٹن، انرجی سیور LED بلب، تار کوائل شپ (ایک خاص قسم کی مہنگی تار) رائونڈشپ تار (خاص قسم کی تار جو بنڈل کی شکل میں ہوتی ہے اور کسٹمر کی ضرورت کے مطابق اس کو بنڈل سے کاٹ کر دی جاتی ہے) وغیرہ کی خریداری کی جاتی ہے۔ خریداری کے سلسلے میں پارٹیوں کو مختلف طریقوں سے ادائیگی کی جاتی ہے ان میں سے بعض پارٹیوں کو چیک کے ذریعے ادائیگی کی جاتی ہے ۔ جب کہ بعض پارٹیوں کو ادائیگی اکائونٹ کے ذریعے کی جاتی ہے۔

چیک کے ذریعے ادائیگی کرنا کیسا ہے ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

کمپنی کا بعض پارٹیوں کو چیک کے ذریعے ادائیگی کرنا شرعاً جائز ہے، جب کہ وہ پارٹیاں اس پر راضی بھی ہوں۔

فقہ البیوع: (۱/۴۴۷)میں ہے:

وقد شاع في کثير من البيوع الرائجة اليوم أن المشتري يوفي الثمن بطريق إصدار الشيک الشخصي باسم البائع أويصدر الشيک لحامله ليحصل البائع علي مبلغه من البنک اما نقدا إن کان الشيک لحامله واما بايداع ذلک المبلغ في رصيد البائع في ذلک أو في بنک آخر له فيه حساب۔ وحقيقة هذه العملية فقها أن المشتري يحيل البائع علي بنکه فهومحيل والبائع محتال والبنک محال عليه… وحصل الاستيفاء بطريق الحواله

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved