• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

قطر چیرٹی میں کو صدقات دینا

استفتاء

کیا قطر چیرٹی کو صدقہ کی نیت سے پرانے کپڑے اورجوتے دینا ٹھیک ہے ؟اوراس پر صدقہ کا ثواب ملے گا؟

وضاحت مطلوب ہے:قطر چیرٹی کیا ہے؟

جوا ب وضاحت:ویب سائٹ کے مطابق یہ ایک فلاحی تنظیم ہے جس کی اصل قطر سے ہے ۔1980سے پاکستان اورقطر میں رجسٹر ڈ ہے اورقطر کےشاہی خاندان کے کسی فرد کےتحت ہے جنگوں سے متاثرہ علاقے جیسا یمن ،شام ، افغانستان  وغیرہ میں لوگوں کو کھانا،طبی اورگھروغیرہ کی سہولیات کے لیے کام کرتے ہیں ۔تمام دنیا سے زکوۃ وصدقات فنڈ حکومتی افراد سے بھی وصول کرتے ہیں مختلف بین الاقوامی فلاحی اداروں کے ساتھ مل کر بھی کام کرتے ہیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

کسی ادارے کو صدقات وغیرہ دینے میں دوباتوں کی تحقیق ضروری ہے:

1۔ادارے والوں کی دیانت داری پر تسلی ہوتا کہ وہ آپ کی دی ہوئی رقم یا اشیاء میں خوردبرد نہ کریں۔

2۔ادارے والے دینی علم رکھتے ہوں یا معتمد اہل علم کی زیر نگرانی کام کرتے ہوں تاکہ لاعلمی کی وجہ سے آپ کی دی  ہوئی رقم یا اشیاء بے محل استعمال نہ ہوں۔

ہمیں مذکورہ ادارے کےبارے میں دونوں باتوں کی تحقیق نہیں لہذا آپ کو مذکورہ دونوں باتوں کی خود تحقیق ہویا کسی سے کرواسکتے ہوں تو آپ اس ادارے کو صدقات کی مد میں پرانے کپڑے اورجوتے یا دیگر اشیاء دے سکتے ہیں ،اس پر آپ کو صدقہ کا ثواب بھی ملے گا اوراگر مذکورہ دونوں باتوں کی نہ خود تحقیق ہو اور نہ ہی کسی سے تحقیق کرواسکتے ہیں تو پھر اس ادارے میں صدقات وغیرہ دینے سے پرہیز کریں۔۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved