- فتوی نمبر: 19-369
- تاریخ: 25 مئی 2024
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میرے سے اپنی پھوپھی کی بیٹی کی غیبت ہوگئی،( پاگل کہہ دیا تھا)اورجب سے بحمدللہ داڑھی رکھی ہے میں نہ اسے دیکھتا ہوں اور نہ ہی اس سے بات کرتا ہوں اور اس لیے غیبت کرنے پر معافی بھی نہیں مان سکتا ،اس طرح نامحرم کی غیبت ہو جائے تو کیا کرنا چاہیے ؟رہنمائی فرما دیجئے
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں اگر آپ کی کہی ہوئی بات کا آپ کی پھوپھی کی بیٹی کو علم نہیں ہوا تو صرف توبہ اور استغفار کر لینا کافی ہے ورنہ ان سے معافی مانگنا ضروری ہے اور اس کے لئے خودیا کسی واسطے سے بات کی جاسکتی ہے۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved