- فتوی نمبر: 27-73
- تاریخ: 25 جون 2022
- عنوانات: خاندانی معاملات
استفتاء
مفتی صاحب میرے والد وفات پاچکے ہیں ۔والدہ نے ہماری پرورش کی ہے۔میری والدہ کی پنشن سے ہم نے ایک پلاٹ 21مرلہ کا لیا تھا۔ہم تین بھائی ہیں اور ہماری ایک بہن ہے ۔سب شادی شدہ ہیں ۔والدہ بھی وفات پاچکی ہیں۔اس پلاٹ میں بہن کا حصہ ہے یا نہیں؟اگرہے تو کتنا ہے؟
وضاحت مطلوب:کیا والدہ کے والدین زندہ ہیں؟
جواب:مفتی صاحب میرے نانا اور نانی والدہ سے بہت پہلے وفات پاچکے تھے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں آپ کی والدہ کی وراثت میں آپ کی بہن بھی حقدار ہے، لہٰذا مذکورہ پلاٹ کے 7حصے کیے جائیں گے،جن میں سے ہر بیٹے کو 2حصے یعنی 6-6 مرلے اور بیٹی کو 1حصہ یعنی3مرلے ملیں گے۔
7 والدہ
بیٹا | بیٹا | بیٹا | بیٹی |
عصبہ | |||
2 | 2 | 2 | 1 |
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved