- فتوی نمبر: 19-98
- تاریخ: 25 مئی 2024
- عنوانات: عبادات
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اگر ایک شخص قرآن کی تلاوت میں مصروف ہے اور باہر سے کوئی شخص آیا اور اس شخص نے اونچی آواز میں سلام کیا تو کیا اس شخص کو سلام کا جواب دینا ضروری ہے
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
جو شخص تلاوت کرنے میں مشغول ہو اس کو سلام کرنا مکروہ ہے اور اگر کسی نے اس کو سلام کیا تو اس پر جواب دینا واجب نہیں ۔
وفي الشامية(2/452)
يكره السلام على العاجز عن الجواب حقيبة كاالمشغول بالأكل أوالاستفراغ أو شرعا كاالمشغول بالصلوة وقراءة القرآن
وفي الشامية( 2/454)
صرح الفقهاء بعدم وجوب الرد فى بعض المواضع …..والمشتغل بقراءة القرأن
© Copyright 2024, All Rights Reserved