- فتوی نمبر: 19-383
- تاریخ: 25 مئی 2024
- عنوانات: حظر و اباحت > تصاویر
استفتاء
(1)جاندار کی تصویر اورنمودونمائش جائز حلال ہے ؟(2)جس جگہ مقام پر جاندار کی تصویر لگی ہو وہاں نماز ہوجاتی ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
1۔2۔جاندار کی تصویر بنانا تو ہر حال میں ناجائز ہے اوراسی طرح جس جگہ جاندار کی تصویر ہو وہاں نماز مکروہ ہے ۔یہ الگ بات ہے کہ تصویر کے آگے پیچھے، دائیں بائیں ہونےسے کراہت میں بھی فرق آتا ہے۔البتہ اگر تصویر پاؤں کی جگہ ہو یا اتنی چھوٹی ہو کہ کھڑے ہوکر دیکھنے سے اس کے چہرے کے نقوش آنکھ،ناک،ہونٹ واضح نہ دکھائی دیتے ہو ں تو پھر کراہت بھی نہیں
© Copyright 2024, All Rights Reserved