• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

بارہ بیٹوں، ایک بیٹی اور بیوی کے درمیان وراثت کی تقسیم

استفتاء

ایک شخص نے اپنے ترکہ میں سو دینار سونا چھوڑا ہے اور اس کے ورثاء میں ایک بیٹی، بارہ بیٹے اور ایک بیوی شامل ہے تو ترکہ میں ہر وارث کو کتنا حصہ ملے گا؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں کل ترکہ کے دو سو(200) حصے کئے جائیں گے جن میں سے پچیس (25) حصے یعنی 12.5دیناربیوی کوچودہ(14) حصے  یعنی7 دینار ہر بیٹے کو اور سات(7) حصےیعنی3.5 دینار  بیٹی کو دئیے جائیں گے۔

تقسیم کی صورت درج ذیل ہے:

8×25=200

بیوی12بیٹے1بیٹی
ثمنعصبہ
17
1×257×25
25175
فی بیٹا147

ردالمختار( 10/527)میں ہے:

(فيفرض للزوجة فصاعدا الثمن مع ولد أو ولد ابن) وأما مع ولد البنت فيفرض لها الربع (وإن سفل، والربع لها عند عدمهما) فللزوجات حالتان الربع بلا ولد والثمن مع الولد

ووفيه فی موضع  آخر:

ثم شرع في العصبة بغيره فقال: (ويصير عصبة بغيره البنات بالابن وبنات الابن بابن الابن)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم               

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved