• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

تقسیم میراث کی ایک صورت

استفتاء

مفتی صاحب!آپ سے سوال عرض ہے کہ میری بہو کےوالد محترم 9رمضان المبارک کو وفات پاگئے اس کے دو بھائی شادی شدہ ہیں اور دو بھائی غیر شادی شدہ ہیں ایک کی شادی ماں کی عدت کے فوری بعد تیار ہے اوریہ تین بہنیں ہیں یہ بھی تینوں شادی شدہ ہیں ۔میری  بہو کےایک ماموں لاہور کے مشہور عالم ہیں اور ایک ماموں مفتی ہیں (مفتی صاحب (میری بہوکے)ایک بھائی کے سسر ہیں )دونوں جامعہ مدنیہ کریم پارک سے فاضل ہیں۔انہوں نے وفات کےتیسرے دن نہ تو کسی داماد کو شامل کیا نہ ہی کسی اپنے بہن بھائی کو شامل کیا اوران سب بچوں کو آپس میں اکٹھے کرکے یہ فیصلہ صادر کیا کہ سب بچے اپنے حصے کو اپنی ماں کےنام کردیں اب سربراہ آپ کی والدہ ہو گی اورسیاہ اورسفید کی ذمہ دار والدہ ہوں گی جو ہو گا وہ والدہ کی اجازت سے ہو گا اور آپ لوگوں کا استحقاق نہیں اور بھائی جوہیں وہ سرمایہ کو پانی کی طرح استعمال کررہےہیں اوراپنی سیر و تفریح تزین وآرائش کے مزے لوٹ رہے ہیں اوراپنی مرضی چلارہے ہیں ۔اب والد صاحب جو ترکہ چھوڑکر گئے کاروبار جائیداد سب کو استعمال کیا جارہا ہے ۔شاہ عالم مارکیٹ مین پردکان ،مسلم ٹاؤن بی بلاک مین پر تقریبا 10مرلے کا ڈبل سٹوری مکان ،اس کے علاوہ اوربھی جائیداد (رقم وغیرہ)ترکے میں موجود ہے۔

سوال :عرض ہے کہ ایسا کرنا شریعت محمدﷺ کی رو سے کیسا ہے ؟اس رقم اورجائیداد کو استعمال کرنا جائز ہے ؟شادی میں اخرجات کرنا جائز ہے؟اس کےبارے میں کیا کرنا چاہیے ؟رہنمائی فرمادیں

وضاحت مطلو ب ہے: آپ اپنی بہو کےبہن ،بھائیوں ،والدہ اورماموؤں کامؤقف بھی فراہم کریں یا ان کارابطہ نمبر دیں اس کےبغیر صرف آپ کے بیان پر جواب دینا دارالافتاء کےضابطہ کے خلاف ہے

جواب وضاحت: جناب میری بہو کے ایک ماموں مولانا عثمان صاحب ہیں جو آپ کے ادارے میں موجود ہیں آپ ان سے ان کا مؤقف لے سکتے ہیں ۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

جس تحریر پر آپ کی بہو اوراس کے دیگر بہن بھائیوں نے اپنی والدہ کو مالک بنانے پر دستخط کیے ہیں وہ بندہ  نےمنگواکر دیکھی ہے اس تحریر میں شرعا کوئی قابل اعتراض بات نہیں اوراس تحریر کی رو سے والدہ کو کلی اختیار ہے کہ وہ ترکے کی رقم اورجائیداد کو جیسے چاہے استعمال کرے ۔

نوٹ:مذکورہ میراث میں داماد یا بہن بھائی چونکہ حصہ دار نہیں اس لیے ان کو شامل نہ کرناقابل اعتراض نہیں ۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved