• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

جائیداد تقسیم کرکے اس کاکرایہ لینا

استفتاء

اکثر دیکھا گیا ہے کہ بہنوں اور بیٹیوں کو جائیداد میں سے حصہ نہیں دیا جاتا ،ان خدشات کے پیش نظر سائل نے اپنی زندگی میں ہی اپنے دو مکان جوقیمت میں تقریبا برابر برابر ہیں اپنے حقدران میں برابر حصے کے حساب سے سب کے نام رجسٹریاں کردی ہیں جن کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے:

مکان نمبر ایک جوکہ کمرشل ہے اس کا رقبہ 562مربع فٹ ہے جس میں دودکانیں گروانڈ فلور پر اور بالائی منزل پردوکمرے ،کچن،برآمدہ ،باتھ روم وغیرہ ایک بیٹے دوبیٹیوں کوبرابر برابر دے دیا ہے۔

مکان نمبر دو جس رقبہ 967مربع فٹ ہےجس میں گراؤنڈ فلور پر تین کمرے برآمدہ کچن باتھ روم وغیرہ ہے اور بالائی منزل پر تین کمرے برآمدہ کچن باتھ روم وغیرہ ہے اس کی تقسیم اس طرح کی گئی ہے کہ سب سے بڑے بیٹے کو ایک کمرہ برآمدہ باتھ روم گروانڈ فلور پر ،ایک کمرہ برآمدہ باتھ روم بالائی منزل پر دیا گیا  ۔سب سے چھوٹے بیٹے کو ایک کمرہ کچن برآمدہ گروانڈ فلو ر پر ،ایک کمرہ کچن برآمدہ بالائی منزل پر دیا گیا ہے ۔دونوں بیٹوں کوحصہ فردا فردا 322فٹ کےبجائے 400مربع فٹ حصہ دیا گیا ہے یعنی اپنے حصہ سے 78فٹ زائد ۔78فٹ کے عوض فردا فردا ہر بیٹا اپنی  والدہ کو مبلغ483900روپے ادا کرے گا جس کاہر ایک نے اسٹام پردینے کا وعدہ کیا ہے بیوی کو 322مربع فٹ کی بجائے صرف 167مربع فٹ حصہ ملاہے چونکہ تعمیر کے حساب سے ہر ایک کو اس کا حصہ دینا مشکل تھا اس لیے ان کے حصے کی قیمت نکال کرقیمت  حق داران کو معاف کردی ہے کوئی بیٹا سائل کی مالی امداد نہیں کرتا اپنی ضروریات زندگی اور اپنی ادویات کا خرچہ بھی کرائے سے پوری کرتا ہوں بیٹے اوربیٹیوں نے اسٹام پیپر پر وعدہ کیا ہے کہ جب تک سائل زندہ ہے کرایہ نہیں لیں گے۔کیا سائل کا مکان اوردوکانوں کاکرایہ لینا شرعا درست تھے ؟

نوٹ:سائل کامقصد اس سوال سے صرف اپنی تسلی ہے بچوں کی طرف سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں سائل کےلیے مکان اوردکان کاکریاہ لیناشرعا درست ہے۔

توجیہ:

مذکورہ صورت میں سائل مکان اوردکانیں اپنی اولاد کے نام کرچکا ہے اس لیے مکان اوردکانوں کا کرایہ بھی اصلا اولاد کا ہی ہے البتہ جب اولاد خوشی سے کرایہ سائل کو دینے کو تیار ہیں اور اس کا انہوں نے وعدہ بھی کیا ہوا ہے تو سائل وہ کرایہ لے سکتا ہے ۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved