• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

تقسیمِ وراثت سے پہلے ایک بیٹی اور پھر اس کے شوہر کا انتقال ہوگیا تو وراثت کیسے تقسیم ہوگی؟

استفتاء

میرا نام ***ہے۔ میرے والد کا نام*** تھا جن کا انتقال***** کو ہوا تھا اور  میری والدہ کا انتقال  میرے والد سے کافی وقت پہلے****کو ہوا تھا۔ میری والدہ کا نام ****تھا۔ میرے 8بھائی ہیں جن کے نام درج ذیل ہیں:

1.***، 2.***، 3.***،  4.***،  5.***،  6. ***، 7.***،  8. ***۔

اس کے علاوہ میری دو بہنیں ہیں: 1. *** 2.***۔

نوٹ:*** کا انتقال****میں ہوگیا تھا اور مرحومہ کے دو بیٹے ہیں جن کے نام یہ ہیں: 1.*** 2.***۔

میرے والد صاحب کے انتقال کے بعد  آج  تک ان کے ترکہ میں سے مجھے اور میری بہنوں کو  حصہ نہیں ملا ہے۔ برائے مہربانی شریعت مطہرہ  کی روشنی میں مدلل جواب مرحمت فرمائیں کہ میرے والد  کے ترکہ کی تقسیم کس طرح ہوگی اور کس کا کتنا حصہ بنتا ہے؟

وضاحت مطلوب ہے کہ: (1)جب آپ کے والد صاحب کا انتقال ہوا تھا تو اس وقت آپ کے دادا، دادی زندہ تھے یا پہلے ہی فوت ہوچکے تھے۔ (2)ریحانہ پروین کے انتقال کے وقت اس کا شوہر زندہ تھا؟

جوابِ وضاحت: (1)دادا، دادی تو والد کے انتقال سے پہلے ہی فوت ہوگئے تھے۔ (2)***کے انتقال کے وقت اس کا شوہ***زندہ تھا۔ شوہر کا انتقال*** کے بعد 2011ء میں ہوا تھا۔

وضاحت مطلوب ہے کہ:***کے ورثاء کی تفصیل کیا ہے؟

جوابِ وضاحت:****نے والدہ اور دو بیٹے (***, ***) ورثاء میں چھوڑے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں وراثت کی تقسیم اس طرح ہوگی کہ نور احمد کی وراثت کے 912 حصے کیے جائیں گے، جن میں سے نور احمد کے ہر بیٹے کو چھیانوے، چھیانوے حصے (یعنی ہر ایک کو وراثت کا 10.52 فیصد) ملیں گے اور  دو بیٹیوں (رخسانہ اور غفرانہ) کو اڑتالیس، اڑتالیس حصے (یعنی ہر ایک کو وراثت کا 5.26 فیصد) ملیں گے اور فوت شدہ بیٹی ریحانہ کے دونوں بیٹوں (عمران، ذیشان) کو تئیس، تئیس حصے (یعنی ہر ایک کو وراثت کا 2.52فیصد) ملیں گے اور ریحانہ کے شوہر عرفان کی والدہ کو دو حصے (یعنی وراثت کا 0.21 فیصد) ملیں گے۔

نوٹ: بلاوجہ وراثت تقسیم نہ کرنا اور بہنوں کا حق روک کے رکھنا گناہ کی بات ہے اس لیے بھائیوں کو چاہیے کہ وہ شرعی طریقے کے مطابق وراثت تقسیم کرتے ہوئے بہنوں کو ان کا حق ادا کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved