• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

واٹر پروف لپ گلوز،لائنراور واٹرپروف مسکارالگا کر وضو کا حکم

استفتاء

کیا واٹر پروف لپ گلوز[1]،لائنر[2]اور واٹرپروف مسکارا[3]لگا کر وضو ہوجاتاہے ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

ہم نے اپنے دارالافتاء میں  واٹرپروف لپ گلوز ،  لائنر اورواٹر پروف مسکارا  کے بارے میں تجربہ کیا کہ  کیا یہ اشیاء پانی کے  دوسری جانب سرایت   کرنےسے مانع ہیں یا نہیں ؟ چنانچہ ہم نے واٹر پروف  لپ گلوز،لائنر اور واٹرپروف مسکاراکو ٹشوپیپر پر لگا کر انہیں خشک ہونے  دیا پھر اوپر ایک دو قطرے پانی  ڈالا تو معلوم ہو اکہ ا ن سے پانی فورا تو اگر چہ سرایت نہیں کرتا لیکن ایک آدھ منٹ میں دوسری جانب  سرایت کرجاتا ہے   اس لیے چہرے پر مذکورہ اشیاء کےلگے ہونے کی صورت میں وضو  کرتے ہو ئے اگراتنا پانی   ڈالا جائےکہ پانی کے  کھا ل تک پہنچنے  کی تسلی ہوجائےتو وضو ہوجائے گا۔

الدرالمحتار(1/154) میں ہے:

(ولا يمنع)  الطهارة  (ونيم ) اي خرأ ذباب وبرغوث لم يصل الماء تحته (وحناء)ولوجرمه به يفتي ۔

حاشیہ ابن عابدین  میں ہے :

قوله (به يفتي ) صرح به في المنية عن الذخيرة في مسألة الحناء والطين والدرن معللا بالضرورة

 قال في شرحها ولأ ن الماء ينفذه لتخلله وعدم لزوجته وصلابته والمعتبر في جميع ذالك نفوذ الماء ووصوله الي البدن ۔

[1] ۔ لپ اسٹک کی ایک قسم لپ گلوز ہے جو ہونٹوں پر لپ اسٹک   کی طرح ہی لگا ئی  جاتی ہے بس فرق یہ ہے کہ لپ اسٹک گاڑھی اور ٹھوس ہو تی ہے جبکہ لپ گلوز مائع ہوتی ہے جبکہ واٹر پروف لپ اسٹک   اور واٹر پروف لپ گلوز  ایک ہی چیز کا نام ہے ۔

[2] ۔ ایک پینسل ہے جو کہ پلکوں   کی جڑوں میں ایک خط   لگانے کی طرح پھیر تے ہیں جس سے اس پنسل کا سکہ پلکوں کی جڑوں میں ایک خط(لائن) لگا دیتا ہے۔

 

[3] ۔ ایک رنگ  جو کہ برش کے ذریعے پلکوں پر لگایا جاتا ہے ۔

 

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved