• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

ناپاک پانی لگنے سے گندم پھول جائے تو اسے پاک کرنے کا طریقہ کیا ہے؟

استفتاء

اگر گندم میں کوئی نجاست (نجس پانی وغیرہ)مل جائے اور اس (نجس پانی وغیرہ)کی وجہ سے گندم پھول جائے تو اس کو پاک کرنے کا طریقہ کیا ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

گندم اگر نجاست کی وجہ  سےپھول جائے تو اس کو پاک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ اس (گندم )کو پانی میں اتنی دیر بھگویا جائے کہ وہ پاک پانی کو اپنے اندر جذب کرلے پھر اسے خشک کیا جائے اسی طرح تین دفعہ کیا جائے۔

شامی (1/595)میں ہے:

أن المتنجس إما أن لا يتشرب فيه أجزاء النجاسة أصلا كالأواني المتخذة من الحجر والنحاس والخزف العتيق أو يتشرب فيه قليلا كالبدن والخف والنعل أو يتشرب كثيرا ففي الأول …وأما في الثالث فإن كان مما يمكن عصره كالثياب …وإن كان مما لا ينعصر كالحصير المتخذ من البردي ونحوه إن علم أنه لم يتشرب فيه بل أصاب ظاهره يطهر بإزالة العين أو بالغسل ثلاثا بلا عصر، وإن علم تشربه كالخزف الجديد والجلد المدبوغ بدهن نجس والحنطة المنتفخة بالنجس: فعند محمد لا يطهر أبدا،وعند أبي يوسف ينقع في الماء ثلاثا ويجفف كل مرة ؛والأول أقيس ،والثاني أوسع وبه يفتي.

عمدۃ الفقہ (1/270)میں ہے:

اگر ایسی چیز نجس ہوجائے جو نچوڑی نہیں جا سکتی اور وہ نجاست کو پی جائے مثلا چھری کو نجس پانی سے ملمع کیا یا مٹی کا برتن یا اینٹ تازہ بنی ہوئی ہو اور اس پر شراب یا پیشاب پڑ جائے یا گیہوں پر شراب پڑ جائے اور وہ اس کو جذب کرکے پھول جائیں تو امام ابویوسف رحمہ اللہ کے نزدیک پاک پانی سےتین بار چھری کو ملمع کیا جائے اور اینٹ اور برتن کو تین بار دھوئیں اور ہر بار خشک کریں تو پاک ہو جائیں گے اور گیہوں کو پانی میں بھگو دیں یہاں تک کہ وہ پانی کو اسی طرح پی لیں جیسے شراب کو انہوں نے پیا تھا پھر خشک کئے جائیں اور تین مرتبہ اسی طرح کیا جائے تو طہارت کا حکم کیا جائے گا۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved