• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

میکے میں نماز قصر یا اتمام؟

استفتاء

ایک عورت کی شادی دور ہوئی ہے کہ قصر نماز بن جاتی ہے ۔اب عورت والدین کے گھر جاکر پوری نماز ادا کرے گی یا قصر؟

وضاحت مطلوب ہے(1)شادی ہوئے کتناعرصہ ہوگیا ہے؟(2)کیا اب سسرال میں مستقل رہنا شروع کردیا ہے؟

جواب وضاحت (1)12سال ہو گئے ہیں (2)کبھی کبھی جاناہوتا ہے والدین کی طرف۔باقی سسرال میں ہی رہتی ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں یہ عورت اپنے والدین کے گھر اگر پندرہ دن سے کم قیام کی نیت سے جائے گی تو نماز قصر کرے گی۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved