• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

زکوۃ میں کھانا اورسامان دینے کاحکم

استفتاء

اگرکوئی شخص زکوۃ کےپیسوں سے کوئی سامان خرید کر کسی غریب کو دے یا اسی طرح زکوۃ کے پیسوں سےکوئی دیگ خرید کرلوگوں میں بانٹ دے اورخود بھی اس میں سے کھائے تو کیا زکوۃ اداء ہوجائے گی؟اگر خود نہ کھائے بلکہ غریبوں میں بانٹ دے تو اس کا حکم بتادیں

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

زکوۃ کےپیسوں سے کوئی چیز خرید کر کسی مستحق زکوۃ کو دیدینا درست ہے،اسی طرح زکوۃ کے پیسوں سے دیگ خرید کر مستحق زکوۃ لوگوں میں بانٹ دینا بھی درست ہے تاہم اس میں سے خود کھانا درست نہیں لہذا جتنا خود کھایا ہو اس کےبقدر زکوۃ دوبارہ ادا کرے۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved