- فتوی نمبر: 20-292
- تاریخ: 26 مئی 2024
- عنوانات: عبادات > روزہ و رمضان > سحر و افطار کا بیان
استفتاء
ایک بندہ سحری کا وقت ختم ہونے کے کچھ دیر بعد اٹھا ہے اس کی آنکھ نہیں کھلی اس نے اٹھتے ہی کچھ پانی اورایک دو لقمے لے لئے تو (1)کیا اس کاروزہ ہوجائے گا ؟(2)نیز ایک جوقول ہے کہ بعض فقہاء کے نزدیک سحری کا وقت تبیین فجر تک رہتا ہے۔ اس قول کو دیکھتے ہوئے کیا روزہ ہو جائے گا گنجائش کے درجے میں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
(1)مذکورہ صورت میں روزہ نہیں ہوگا ،لہذا اس کی قضا کرنی ہوگی۔(2)اس قول کے پیش نظر روزہ ہو بھی جائے تو پھر بھی احتیاطاً قضا کرنا ضروری ہے اور اس روزے کو بھی پورا کریں
© Copyright 2024, All Rights Reserved