• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

معتکف مسجد کی دوسری منزل پر بلاضرورت نہیں جاسکتا

  • فتوی نمبر: 20-281
  • تاریخ: 26 مئی 2024
  • عنوانات:

استفتاء

کیا کوئی شخص اعتکاف میں مسجد کے اوپر والی منزل پہ جا سکتا ہے ؟جبکہ  اوپر والی منزل کا راستہ یعنی سیڑھیاں جوتوں والی جگہ پریعنی  حدود مسجد سے باہر ہے۔

وضاحت مطلوب ہے:اوپر والی جگہ پر کس وجہ سے جاتاہے؟

جواب وضاحت :سونے کے لئے اوپر ٹھنڈی ہوا ہوتی ہے یا ایک دفعہ ایسے ہوا کہ معتکف وضو کرنے گیا اورجماعت کھڑی ہوگئی جس کی وجہ سے نیچے والی منزل پر ہوگئی اور وہ اوپر چلا گیا اور پھر جب نمازی چلے گئے تو نیچے آ گیا

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں محض ٹھنڈی ہوا کے لئے اوپر جانا درست نہیں ،البتہ نیچے کی منزل پر ہو جانے کی صورت میں نماز کے لئے اوپر جانا درست ہے

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved