• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

تنگی کے حالات میں بھی قربانی کاحکم

استفتاء

عزیرواقارب قربانی سے متعلق سوال کررہے ہیں کوروناوائر س سے لوگوں کے معاشی حالات خاصے خراب ہوگئے ہیں یا نوکریاں ختم ہوگئی ہیں جو کررہے ہیں ان کو تنخواہیں نہیں دی جارہی ہیں ۔قربانی کا کیا حکم ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

جس شخص کی ملکیت میں بنیادی ضروریات کے علاوہ اور اگر مقروض ہوتو قرضے کے علاوہ ساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیت کےبرابر کوئی بھی چیز ہو اس شخص پر قربانی واجب ہے ۔حضور ﷺکے زمانے میں بھی معاشی حالات آسودہ نہ تھے مگر پھر بھی قربانی ہوتی رہی ۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved