- فتوی نمبر: 20-37
- تاریخ: 26 مئی 2024
- عنوانات: حظر و اباحت > منتقل شدہ فی حظر و اباحت
استفتاء
مفتی صاحب اونٹ کو ذبح کرنے کا طریقہ کار کیا ہوگا؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
اونٹ کو اگرذبح کرنا ہوتو اس کی گردن پر اس طرح چھری پھیری جائے کہ چاروں رگیں یاکم از کم تین رگیں کٹ جائیں لیکن ذبح کےلیے تین جگہ چھری پھیرنا ثابت نہیں ہے تاہم اونٹ کو ذبح کرنے کےبجائے نحرکرنا افضل ہےجس کا طریقہ یہ ہے کھڑے کھڑے اس کی گردن کے نچلے حصہ میں بسم اللہ پڑھ کرنیزہ مارا جائے جس سے سب رگیں کٹ جائیں اوربہنے والاخون نکل جائے۔اونٹ کو عام جانوروں (بھیڑ،بکڑی ،گائے وغیرہ)کی طرح ذبح کرنا خلاف اولی ہے ۔
شامی(9/366)میں ہے:
( وحب ) بالحاء ( نحر الإبل ) في سفل العنق ( وكره ذبحها
قوله (نحرالابل)النحر قطع العروق في اسفل العنق عند الصدر والذبح قطعها في علاه تحت اللحيين….وفي المضمرات السنة ان ينحر البعير قائما (قوله وکره) ينبغي ان تکون کراهة تنزية
© Copyright 2024, All Rights Reserved