• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

طلاق ثلاثہ کے بعد دوسرے نکاح سے عورت کا حلال ہوجانا

استفتاء

مجھے یہ مسئلہ بتائیں کہ اگر تین طلاق ہو جائیں تو اس کی عدت کے بعد کسی دوسرے انسان سے حلالہ کروا لیا جائے تو اس کے بعد عورت پہلے شوہر کے لئے حلال ہو جاتی ہے؟

وضاحت مطلوب ہے کہ طلاق کی مکمل تفصیلات مہیا کریں۔

جواب وضاحت :جھگڑا ہو گیا اور میں نے اسے بول دیا’ میں تمہیں طلاق دیتا ہوں ،میں تمہیں طلاق دیتا ہوں ،میں تمہیں  طلاق  دیتا ہوں ‘‘یہ کہا تھا

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اگر عورت نے پہلے شوہر کی عدت پوری کرنے کے بعد دوسرا نکاح اس کی ضروری شرائط کا لحاظ کرتے ہوئے کیا اور دوسرے شوہر سے ہمبستری بھی کی اور اس کے بعد اس نے طلاق دے دی اور عورت نے اس دوسری طلاق کی عدت گزاری تو اب وہ اپنے پہلے شوہر کے لئے بھی حلال ہے،یعنی اس کےساتھ نکاح کرکےرہناچاہےتو رہ سکتی ہے۔۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved