• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

بیوی سے دبر میں جماع کرنے سے نکاح نہیں ٹوٹتا

استفتاء

اگربیوی سے غلطی سے یا جان بوجھ کر دبر (پاخانے کے مقام میں )جماع کرلیا گیا ہو توکیا اس سے نکاح ٹوٹ جائے گا؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

بیوی کے پاخانہ کے مقام میں جماع کرنا حرام ہے لہذا اگر کسی سے یہ گناہ سرزد ہو جائے تو اس گناہ سے سچے دل سے توبہ کر کے آئندہ ایسا نہ کرنے کا پکاعزم کرے ،تاہم  اس فعل قبیح سے نکاح نہیں ٹوٹتا۔

سنن أبی داود  (3/490)میں ہے:

عن أبي هريرة، قال: قال رسول الله  صلى الله عليه وسلم  "ملعون من أتى امرأته في دبرها

ترجمہ :ایسا شخص لعنتی ہے جو عورت سے اس کی دبر (پاخانے کےمقام)میں جماع کرے

مسند أحمد (7/399)میں ہے:

عن أبي هريرة، قال: قال رسول الله – صلي الله عليه وسلم "إن الذي يأتي امرأته في دبرها لا ينظر الله إليه”.

ترجمہ :اللہ تعالی ایسے شخص کی طرف نظر نہیں فرماتےجوعورت کی دبر(پاخانےکےمقام)میں جماع کرتا ہے۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved