• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

تول کرجانور خریدنا کیسا ہے؟

استفتاء

دہلی اوراس کے اطراف لوگ قربانی کے جانور تول کر خریدرہے ہیں کیا یہ عمل درست صحیح ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

بعض حضرات اس کی گنجائش دیتے ہیں تاہم ہماری تحقیق یہ ہے کہ جانور کی تول (وزن)کی بنیاد پر خریدوفروخت جائز نہیں لہذا کم ازکم قربانی کے معاملے میں اس طرح خریدنے سے احتیاط کی جائے۔البتہ اگر قیمت کااندازہ وزن کرکے لگا لیا جائے اورپھ رجانور کی طرف اشارہ کرکے زبان سے کہہ دیا جائے کہ میں نے آپ سے یہ جانور اتنے میں خرید لیا اوربیچنے والابھی کہہ دے کہ میں اتنے میں یہ جانور آپ کو بیچ دیا تو یہ درست ہے اوریہ وزن کی بنیاد پر خریدوفروخت میں داخل نہیں۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved