• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

جیزاکاؤنٹ میں پیسے رکھنے کی وجہ سے جو فری منٹ اورایس ایم ایس ملتے ہیں ان کاحکم

استفتاء

جاز کیش اکاؤنٹ میں پیسے رکھنے سے جو فری منٹ اور ایس ایم ایس ملتے ہیں اس کے بارے میں کیا رائے ہے؟

وضاحت مطلوب ہےکہ(۱) فری منٹ اور ایس ایم ایس مخصوص رقم اکاؤنٹ میں رکھنے پر ملتے ہیں یامخصوص رقم اکاؤنٹ  میں نہ ہو تو پھربھی ملتے ہیں؟(۲)آپ کی اکاؤنٹ کھولنے اور اس میں پیسے رکھنے کی  کوئی خاص مجبوری ہے یا ویسے ہی یعنی صرف فری منٹ اورایس ایم ایس حاصل کرنے کےلیےرکھنا چاہتے ہیں؟

جواب وضاحت(۱)مخصوص رقم  مثلا1000روپے اکاؤنٹ میں رکھنے پر فری منٹ اورایس ایم ایس ملتے ہیں اس کے بغیر نہیں ملتے۔

  1. کوئی خاص مجبوری نہیں ،احتیاطاً رکھتا ہوں کہ کبھی مجبوری پیش آئے تو کام آ جائیں ۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں جازکیش اکاؤنٹ میں رقم رکھنے پر ملنے والے فری منٹس اور ایس ایم ایس کااستعمال کرنا جائز نہیں ، کیونکہ اکاؤنٹ میں رکھی ہوئی رقم کی حیثیت قرض کی ہے لہذا اس پر ملنے والا نفع سود ہےاور ناجائز ہے۔۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved