- فتوی نمبر: 20-340
- تاریخ: 26 مئی 2024
- عنوانات: مالی معاملات > سود
استفتاء
مسئلہ یہ ہے کہ sos profit کے نام سے ایک کمپنی ہے اس کمپنی میں ممبر شپک 10 ڈالر سے لے کر 15 سو ڈالر تک ملتی ہےپھر جب ہم ممبر بن جاتے ہیں تو ہم اس کمپنی کی ویب سائٹ پر اشتہارات دیکھتے ہیں جب ہم روزانہ اشتہارات دیکھتے ہیں تو یہ کمپنی ہمیں پیسے دیتی ہے مثلا جب آپ 240 اشتہارات دیکھتے ہیں تو یہ 960 روپے روزانہ دیتی ہے یہ اشتہارات جائز چیزوں کے ہیں جب آپ روزانہ اشتہارات دیکھیں گے تو یہ پیسے دیں گے ورنہ نہیں دیں گے ایک ممبر شپ 6ماہ تک ہوتی ہے دو مہینوں میں اپنا ممبر شپ لینے والا پیسہ مل جاتا ہے اور باقی چار مہینوں میں نفع ہوتا ہے،شرط یہ ہے کہ آپ روزانہ ٹائم دیں گے ورنہ کوئی بھی پیسہ واپس نہیں ہوتا جب آپ اشتہارات نہیں دیکھیں گے۔برائے کرم آپ لوگ خود بھی آن لائن سائٹ کو چیک کریں کیا اس کا کام کرنا اور پیسے لینا حلال ہے یا حرام؟ایک بات یہ بھی ہے کہ جب آپ ممبر شپ پیسوں سے لیتے ہیں تو آپ کے پیسوں کی کوئی ذمہ داری بھی نہیں ہے مطلب کمپنی والوں کی مرضی ہے آپ کو واپس اپنے کام کرنے کا پیسہ دیں یا نہ دیں، کوئی معاہدہ ممبر شپ لینے کے وقت نہیں ہوتا
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ کمپنی کے ذریعے کمائی کرنا جائز نہیں ہے کیونکہ مذکورہ کمپنی کے ذریعے کمائی آن لائن اشتہار دیکھ کر کی جاتی ہے کسی
چیز کو دیکھنا قابل اجارہ عمل نہیں ،نیز یہ طریقہ فیک ریٹنگ (Fake Rating)اور دھوکہ دہی کا ذریعہ ہے اس لیے ناجائز ہے
© Copyright 2024, All Rights Reserved