• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

روزہ توڑنے کی صورت میں کفارہ

استفتاء

میں سعودیہ عرب میں کام کے سلسلے میں مقیم ہوں۔ میرا کام اس نوعیت کا ہے کہ گزشتہ رمضان میں میری ڈیوٹی رات کی تھی اسی وجہ سے میں اپنی بیوی کے لیے ٹائم نہیں نکال پاتا تھا اور دن میں روزہ ہوتا تھا تو شہوت کے غلبہ کی وجہ سے روزہ کی حالت میں جماع ہوگیا۔ اب میں اور میری بیوی اس کا کفارہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔ ہم تبوک، سعودیہ عرب میں رہتے ہیں جہاں سخت گرمی ہوتی ہے ، میں ایک ہوٹل ورکر ہوں، کام کے سلسلے میں سفر بھی کرنا ہوتا ہے اور ذریعہ آمدن بھی یہی ہے۔ بیوی کو کمزوری رہتی ہے اور ہارمونز کا مسئلہ ہے جس  کی وجہ سے ہم قضاء کا روزہ تو رکھ سکتے ہیں لیکن کفارے کے ساٹھ روزے ہم دونوں کے لیے رکھنے مشکل ہیں تو کیا میں اپنا اور اپنی بیوی کا کفارہ جوکہ  ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلانا ہوتا ہے، وہ کھلا کر ادا کرسکتا ہوں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

آپ اور آپ کی بیوی ساٹھ روزے اگر گرمی میں نہیں رکھ سکتے تو سردی میں رکھ لیں اور اگر اس کی بھی استطاعت نہ ہو تو ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلاکر بھی کفارہ ادا کیا جاسکتا ہے۔ ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلانے کی صورت میں دو وقت صبح و شام کا کھانا کھلانا ضروری ہے اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ کسی ایک مسکین کو ساٹھ دن تک صبح وشام کا کھانا کھلادیا جائے اور یہ بھی ہوسکتا ہےکہ ساٹھ مسکینوں کو فی مسکین پونے دو کلو گندم یا اس کی قیمت دیدی جائے۔

الدر المختار مع رد المحتار (3/478) میں ہے:

(فإن عجز عن الصوم) لمرض لا يرجى برؤه أو كبر (أطعم) أي ملك (ستين مسكينا)

(قوله: لا يرجى برؤه) فلو برئ وجب الصوم رحمتي

الدر المختار مع رد المحتار(2/412) میں ہے:

(قوله: ككفارة المظاهر) مرتبط بقوله وكفر أي مثلها في الترتيب فيعتق أولا فإن لم يجد صام شهرين متتابعين فإن لم يستطع أطعم ستين مسكينا لحديث الأعرابي المعروف في الكتب الستة

الدر المختار مع رد المحتار (2/411) میں ہے :

(وإن جامع) المكلف آدميا مشتهى (في رمضان أداء) لما مر (أو جومع) أو توارث الحشفة (في أحد السبيلين) أنزل أو لا (أو أكل أو شرب غذاء) ۔۔(عمدا)۔۔۔راجع للكل (أو احتجم) أي فعل ما لا يظن الفطر به كفصد وكحل ولمس وجماع بهيمة بلا إنزال أو إدخال أصبع في دبر ونحو ذلك (فظن فطره به فأكل عمدا قضى) في الصور كلها (وكفر)

الدر المختار مع رد المحتار (2/388) میں ہے :

ومن رأى هلال رمضان ۔۔۔صام فإن أفطر قضى فقط۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم               

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved