- فتوی نمبر: 29-56
- تاریخ: 26 اگست 2023
- عنوانات: عبادات > روزہ و رمضان
استفتاء
کچھ لوگ بستی میں اعتکاف بیٹھے ہیں وہ نمازجمعہ کے لیے آدھے گھنٹے کی مسافت پر دوسرےگاؤں جاسکتے ہیں؟
وضاحت مطلوب ہے: (1) آپ کی بستی میں جمعہ ہوتا ہے یا نہیں؟ (2) دوسرا گاؤں آپ کے گاؤں کی آبادی سے متصل ہے یا نہیں؟
جواب وضاحت: (1) نہیں۔(2) دونوں بستیوں کی آبادی متصل تو نہیں ہے البتہ ہر پانچ، دس منٹ کی مسافت پر صرف چند گھر ہیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
معتکف دوسری بستی یا شہر میں جمعہ پڑھنے کے لیے نہیں جاسکتا۔
کفایت المفتی(4/232) میں ہے:
اعتکاف ایسی بستی میں کرنا بہتر ہے کہ اس میں جمعہ کی نماز ہوتی ہو۔اگر ایسے گاؤں میں اعتکاف کیا جائے کہ اس گاؤں میں جمعہ نہیں ہوتا تو معتکف کو دوسرے قصبے میں جہاں جمعہ ہوتا ہو جانا جائزنہیں، مقامی مسجدِجامع میں جمعہ کے لیے جانا جائزہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved