- فتوی نمبر: 20-164
- تاریخ: 27 مئی 2024
- عنوانات: حظر و اباحت > منتقل شدہ فی حظر و اباحت
استفتاء
میرے پرس میں درود پاک کا کارڈ ہے تو کیا میں اس حالت میں بیت الخلاء جا سکتا ہوں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ کارڈ چونکہ پرس میں چھپا ہوا ہوتا ہے دکھائی نہیں دیتا لہذا اس حالت میں بیت الخلاء جانے کی گنجائش ہے البتہ مذکورہ کارڈ کو باہر مناسب جگہ پر رکھ کر بیت الخلاء جانا زیادہ بہتر ہے۔
طحطاوی علی مراقی الفلاح (54) میں ہے :
ثم محل الكراهة ان لم يكن مستورا فان كان في جيبه فانه حينئذ لا باس به
© Copyright 2024, All Rights Reserved